نیوزی لینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کا عالمی ریکارڈ، ونڈے میچ میں بنائے 490/4

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th June 2018, 12:24 PM | اسپورٹس |

ڈبلن ،09؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کپتان سوجی بیٹس کی 151 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ون ڈے میچوں میں نیا ریکارڈ بناتے ہوئے یہاں آئر لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں چار وکٹ پر 490 رن بنائے۔وائٹ پھرنس کے نام سے پہچانی جانی والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کا یہ اسکور مرد کرکٹ سمیت کسی بھی ون ڈے بین الاقوامی میچ کا سب سے زیادہ ہے۔مرد کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ انگلینڈ کے نام ہے جس میں اگست 2016 میں نوٹنگھم میں پاکستان کے خلاف تین وکٹ پر 444 رن بنائے تھے۔یہ ناقابل یقین بلے بازی کے ساتھ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے اپنے ہی ریکارڈ کو بہتر بنایا۔اس سے پہلے ٹیم نے جنوری 1997 میں کرائسٹ چرچ میں پاکستان کے خلاف پانچ وکٹ پر 455 رن بنائے تھے۔خواتین کرکٹ میں یہ صرف تیسرا موقع ہے جب ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 400 سے زیادہ رن بنے ہیں۔نیوزی لینڈ کے علاوہ یہ کارنامہ صرف آسٹریلیا نے کیا ہے۔آسٹریلیا نے ممبئی میں ڈنمارک خاتون ٹیم کے خلاف دسمبر 1997 میں تین وکٹ پر 412 رن بنائے تھے۔بیٹس کی طرف 94 گیندوں کی اننگز میں 24 چوکے اور دو چھکے لگے تو وہیں مڈی گرین نے 105 گیندوں میں 17 چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 121 رنز کی اننگز کھیلی. اس میچ میں 64 چوکے اور سات چھکے لگے۔

ایک نظر اس پر بھی

وراٹ کوہلی اور پرتھوی شا کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے بنا358 رنز

شاندار فارم میں چل رہے کپتان وراٹ کوہلی (64) اور نوجوان پرتھوی شا (66) سمیت پانچ ہندوستانی بلے بازوں نے نصف سنچری جمائے جس کی مدد سے ہندوستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف بارش سے متاثر پریکٹس میچ میں دوسرے دن 358 رن بنائے۔جواب میں کرکٹ آسٹریلیا الیون نے چار اوور میں بغیر کسی نقصان ...

پاکستان کو زبردست جھٹکا: بی سی سی آئی کا ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سےانکار

 ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئندہ ایمرجنگ نیشنس کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکارکردیا ہے۔ حال ہی میں معاوضے کے سلسلے میں کیس جیتنے والی بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکارکیا ہے۔

اردویونیورسٹی میں پہلے آزاد راؤنڈ رابن لیگ والی بال ٹورنمنٹ کا انعقاد

نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام پہلے آزاد راؤنڈ رابن لیگ والی بال ٹورنمنٹ 2018 کا انعقاد یونیورسٹی اسپورٹس کمپلیکس میں عمل میں آیا۔ ایک روزہ ٹورنمنٹ کو ریڈ ہلز والی بال ٹیم نے جیت لیا۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس ...

میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اے ایم یو کے نام سے’مسلم‘ لفظ ہٹانے کی بات نہیں کہی:سابق ہاکی کھلاڑی ظفر اقبال

ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپک کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ ٹیم کے رکن رہ چکے ظفر اقبال نے ان کے ذریعہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا نام بدلنے کی حمایت کرنے کی خبروں پر نارازگی ظاہر کی ہے۔ظفر نے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔اے ایم یو کے طالب علم ...

وراٹ کوہلی ٹاپ پربرقرار، ربادا پھر بنے نمبر ون گیندباز

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی اہم سیریز سے پہلے آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں ٹاپ پربنے ہوئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کیگسو ربادا پھر دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں۔آئی سی سی کی بدھ کو یہاں جاری رینکنگ کے مطابق کوہلی کے 935 پوائنٹس ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہ ملنے سے دھون دکھی، بولے ٹریننگ کا اٹھاؤں گا لطف

خراب دور سے گزرنے کے بعد فارم میں واپس آئے شکھر دھون آسٹریلیا سیریز کے لئے ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں ملنے سے شروع میں دکھی تھے لیکن اب وہ اس سے نکل گئے ہیں۔ابھی حال ہی میں ختم ٹی 20 سیریز میں مین آف دی سیریز چنے گئے دھون نے کہاکہ میں تھوڑا سا اداس تھا لیکن میں آگے بڑھ گیا ...