نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 47رنز سے شکست دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th December 2017, 12:09 PM | اسپورٹس |

نیلسن ،29؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نیوزی لینڈ نے کولن منرو اور گلین فلپس کے نصف سنچریوں کی بدولت پہلے ٹی20بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 47 رنز سے شکست دی۔موجودہ عالمی چمپئن کو فتح کے لیے 188 رنز کا ہدف ملا۔اس کا پیچھا ویسٹ انڈیز کے اسٹار اوپنر کرس گیل 12رنز بناکر سستے میں پویلین لوٹ گئے جس کے بعد پوری ٹیم 19ویں اوور میں 140 رن پر سمٹ گئی۔لیکن ویسٹ انڈیز کے کپتان کارلوس بریتھویٹ نے کہا کہ ہم نے آخری اوور 25 رنز دئیے جس میں تین نو بال بھی شامل تھی وہ ہمیں مہنگا پڑا۔نیوزی لینڈ نے 19ویں اوور تک سات وکٹ میں 162رنز بنا چکی تھی۔نیوزی لینڈ کے لیے کولن منرو نے 53 رنز اور گلین فلپس نے 56رن کی نصف سنچری بنائی۔ ویسٹ انڈیز نے 16اوور کے بعد 103رن پر آٹھ وکٹ گنوا دیئے تھے۔اس کے بعد جیروم ٹیلر(20) اور ایشلے نرس (ناٹ آؤٹ 20) کی بدولت 12 گیند میں 28رن بنائے لیکن ٹیم چھ گیند پہلے ہی آل آؤٹ ہو گئی۔سیٹھ رانس نے 30 رن دے کر تین وکٹ لئے جبکہ ٹم ساؤتھی نے 36رن دے کر تین وکٹ لیے۔سیریز کا دوسرا میچ پیر کو ماؤنٹ موگانئی میں کھیلا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن پی یوکالج نے جیتا ضلع لیول کبڈی ٹورنامنٹ میں چمپئین شپ کا خطاب

اترکنڑا ضلع پی یو بورڈ تعلیمات عامہ ، وائی ٹی ٹی ایس پی یو کالج یلاپور اور سرکاری پی یو کالج یلاپور کے اشتراک سے یلاپور سرکاری پی یوکالج کے کالما تعلقہ کھیل میدان میں منعقدہ پی یو کالج ضلع لیول کبڈی ٹورنامنٹ میں انجمن پی یو کالج بھٹکل کی ساحل عمری کی کپٹن شپ میں  چمپئین شپ کا ...

اگر وزیر کھیل نے نہیں دیا جواب تو کورٹ کا راستہ اپنائیں گے؛ بجرنگ پونیا نے اسپورٹس منسٹر کو کیا متنبہ

راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ نہ ملنے سے مایوس اسٹار پہلوان بجرنگ پونیا نے وزیر کھیل وردھن سنگھ راٹھور سے ملاقات کی اور کہاکہ انہیں یقین ہے کہ ان کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔بجرنگ نے کہاکہ مجھے آج وزیر کھیل سے ملنا تھا لیکن اچانک ہی ہمیں گزشتہ شام ملاقات کے لیے فون آ گیا۔

کون بہترین ٹیم ہے یہ معنی نہیں رکھتا، غلطیوں سے سبق لینا اہم: راہل دراویڈ

سابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڑ نے چیف کوچ روی شاستری کے انگلینڈ کے دورے پر ’بہترین ٹیم‘ سے متعلق بیان پر جمعہ کو یہاں کہا کہ ان کے لیے یہ معنی نہیں رکھتا کہ کون بہترین ہے اور کون نہیں کیونکہ ابھی زیادہ اہم یہ ہے کہ ٹیم نے اس سے کیا سبق لیا اور آگے کس طرح بڑھنا ہے۔ہندوستانی ٹیم ...