چوتھاون ڈے:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5وکٹوں سے ہرادیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2018, 1:19 PM | اسپورٹس |

ہیملٹن(نیوزی لینڈ)،16؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نیوزی لینڈ نے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو5وکٹوں سے ہراکر سیریز میں چار۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان نے جیت کے لئے 263رنز کاہدف دیا لیکن گرینڈ ہوم کی دھواں داربیٹنگ کے باعث کیوی ٹیم نے ہدف 46ویں اوور میں حاصل کرلیا۔فخرزمان، سہیل حارث، محمد حفیظ اور سرفراز احمد کی نصف سنچریزکی بدولت پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ پچاس اوورزمیں8 وکٹوں کے نقصان پر 263رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنرز گپٹل اور مونرو نے شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 88رنز بنائے،اس موقع پر مونرو 56رنز بناکر آوٹ ہوگئے،گپٹل صرف ایک رنز بناکر پویلین لوٹے،اگلے ہی اوور میں راس ٹیلر بھی صرف ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے۔یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرنے کے بعد کیوی ٹیم دباؤ میں آگئی اور پاکستان ٹیم کی جیت کے امکانات روشن ہوگئے، لیکن نکولس اور گرینڈ ہوم نیبرق رفتاری کے ساتھ رنز بناکر امیدوں پر پانی پھیردیا اور چھٹی وکٹ کے لئے ناقابل شکست شراکت میں 109نز بناکر ٹیم کو فتح دلادی۔گرینڈ ہوم نے 40گیندوں پر 74رنز بناکر جیت میں اہم کردار اداکیا، جبکہ نکولس نے 52رنز کے ساتھ ان کا بھرپور ساتھ دیا۔پاکستان کی طرف سے شاداب خان تین جبکہ رومان رئیس اور حارث سہیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

لکھنو ٹی 20 : میچ شروع ہونے سے پانچ منٹ پہلے کمنٹری باکس میں ٹلا بڑا حادثہ ، بال بال بچے سنیل گواسکر

پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی میچ کی میزبانی کر رہے لکھنو کے اٹل اکانا اسٹیڈیم میں منگل کی شام کمنٹری باکس میں ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ کمنٹری باکس کے دروازے کا شیشہ میچ شروع ہونے سے پانچ منٹ پہلے اچانک ٹوٹ گیا

جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سیریز جیتنے کے ارادے سے اترے گا ہندوستان

ٹیسٹ اور ون ڈے میں اپنا دبدبہ قائم رکھنے کے بعد ٹی 20کے پہلے میچ میں بھی شکست دینے والی والی ہندوستانی ٹیم منگل کو یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی فتوحات جاری رکھ کر سیریز میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔