نیوزی لینڈ نے انٹر کانٹیننٹل کپ میں چینی تائی پے کو1-0سے شکست دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th June 2018, 12:28 PM | اسپورٹس |

ممبئی ،06؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ماییر بیون کے پنالٹی پر گول کی بدولت نیوزی لینڈ نے انٹرکانٹینینٹل کپ میں یہاں چینی تائی پے کو 1-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنانے کی توقعات کو برقراررکھا ہے۔ ممبئی فٹ بال ایرینا میں میچ کا واحد گول 36 ویں منٹ میں بیون نے پنالٹی پر کیا۔پہلے ہاف میں ہنری کیمرون کے شاٹ کو چینی تائی پے کے گول کیپر نے روکا لیکن رباڈ پر گیند سرپریت سنگھ کے پاس پہنچ گئی۔ سرپریت شاٹ لگا پاتے اس سے پہلے ہی تائی پے کے جوکوئی ک ہنگ نے انہیں باکس کے اندر گرا دیا۔ریفری نے ہنگ کے چیلنج پر نیوزی لینڈ کو پنالٹی دیا اور بیون نے اسیگول میں تبدیل کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ ٹائم آوٹ تک نیوزی لینڈ کی ٹیم 1-0 سے آگے تھی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے کئی اچھے مواقع بنائے لیکن کسی کو بھی گول کرنے میں کامیابی نہیں ملی۔ اس جیت سے نیوزی لینڈ کے دو میچوں میں ایک جیت اور ایک شکست سے تین پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ تائی پے کی دو میچوں میں یہ دوسری شکست ہے اور اس نے اب تک اپنا کھاتہ نہیں کھولاہے اور ٹیم فائنل کے دوڑ سے تقریبا باہر ہو گئی ہے۔ہندوستان دو میچوں میں دو جیت سے چھ پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر چل رہا ہے۔ کینیا کے بھی دو میچوں میں تین پوائنٹس ہیں۔ نیوزی لینڈ اب اپنے آخری راونڈ رابن میچ میں سات جون کو ہندوستان سے بھڑیگا جبکہ اس کے اگلے دن کینیا کا سامنا تائی پے سے ہوگا۔ فائنل 10 جون کو کھیلا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل ٹیم کی زبردست کامیابی؛ ٹیم کی بھٹکل آمد پر شاندار استقبال

کرناٹکااسٹیٹ  کرکٹ اسوسی ایشن (KSCA) کے زیر اہتمام ہبلی میں منعقدہ چوتھے  زونل لیول کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل سی سی نے  زبردست  جیت حاصل کی ہے، اس جیت  کے ساتھ ہی بھٹکل کے کرکٹ  کھلاڑی کامیابی کے پہلے زینہ  کو پارکرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ جیت  حاصل کرنے کے بعد جب ٹیم بھٹکل ...

پانچویں ونڈے میں شاندار جیت کے ساتھ ہندوستان کا سیریز پر 1-4 سے قبضہ

مڈل آرڈر کے بلے باز امباٹی رائیڈو کی 90 رن کی شاندار اننگز اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا (45 رن اور دو وکٹ) کی بہترین آل راونڈر کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں آج 35 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔

دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 رنوں سے شکست دی

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں  کپتان ڈیوڈ ملر کی طوفانی اننگز اور اس کے بعد آخری اوورس میں گیند بازوں کی اچھی گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلہ میں پاکستان کو7 رنوں سے شکست دی ۔ ساتھ ہی ساتھ جنوبی افریقہ نے ...

دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ نوائط پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈی وی ایس یونائٹیڈ کی شاندار جیت؛ الکریمی چیلنجرس کو فائنل میں شکست

دبئی کے قریب عجمان کے  ایڈن گارڈن میدان میں منعقدہ ایز ٹیکس نوائط پرئمیر لیگ (این پی ایل)  کرکٹ کا پہلا ٹورنامنٹ  ڈی وی ایس یونائیٹید نے جیت لیا، جس کے ساتھ ہی  پانچ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔