روحانی کے نیویارک کے سفر کا حاصل:خالی کرسیاں اور تنقید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th September 2016, 3:13 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 26ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایرانی صدر حسن روحانی کو ہر گز یہ توقع نہ تھی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ان کا خطاب اس حد تک سرد مہری کا شکار ہو جائے گا۔ بالخصوص جب کہ وہ ایک برس سے بھی کم وقت میں آئندہ صدارتی انتخابات میں اپنے بنیاد پرست حریفوں کا سامنا کرنے والے ہیں۔ایرانی میڈیا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال کی تصاویر کو ہر ممکن طور چھپایا جو ایرانی صدر کے خطاب کے دوران خالی کرسیاں دکھا رہی تھیں۔ اس دوران روحانی کی انفرادی تصاویر اور ہال کے ایک کونے میں موجود ایرانی وفد کی تصاویر پر ہی اکتفا کیا گیا۔روحانی کے خطاب کو گزرے دو روز بھی نہ ہوئے کہ سوشل میڈیا پر سرگرام ایرانیوں نے ’’گوگل‘‘پر اپنے صدر کے خطاب کے دوران خالی کرسیوں کی تصاویر تلاش کر لیں جن کو سرکاری و نیم سرکاری میڈیا نے چھپانے کی کوشش کی۔ایرانیوں کے نزدیک حسن روحانی کے خطاب میں کوئی نئی بات نہیں تھی اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر مشرق وسطی میں جاری بحرانات کے حوالے سے اپنے ملک کے مواقف کو دُہرا دیا جن میں شام ، یمن اور عراق شامل ہیں۔

علاوہ ازیں نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے ہال کے باہر حزب اختلاف کے سیکڑوں افراد نے ایرانی صدر کی آمد پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں ایران میں سزائے موت پر عمل درامد کی بڑھتی کارروائیوں کی مذمت کی گئی اور حسن روحانی کی مدت صدارت کے دوران اس میں غیرمسبوق حد تک اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب خامنہ ای کے میڈیا مشیر حسین شریعتمداری نے روزنامہ’’کیہان‘‘میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں روحانی کی امریکا حاضری کے نتائج پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ روحانی ہم سے کہتے ہیں کہ امریکا نے نیوکلیئر معاہدے سے متعلق اپنی پاسداری کا وعدہ کیا ہے لیکن صدر روحانی نے یہ واضح نہیں کیا واشنگٹن نے ابھی تک اپنے وعدوں کو پورا کیوں نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے پر سات ماہ سے زیادہ گزر چکے ہیں اور معاہدے کے مطابق ہمیں کچھ پیش نہیں کیا گیا۔ کیا ہم محض زبانی وعدوں کا اعتبار کریں ؟

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...