سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے بعد جعلی فالوورز کا انکشاف:رپورٹ
نیویارک، 29جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے بعد بڑے پیمانے پر جعلی فالوورز کی خریدو و فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق دو لاکھ سے زائد اعلیٰ شخصیات نے نجی کمپنی کے ذریعے اپنے فالوورز خریدے اس حوالے سے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک نجی کمپنی ڈیوومی کے کاروباری ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو لاکھ سے زائد معروف شخصیات، سیاستدانوں اور دیگر صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے فالوورز خریدے۔اسی کمپنی کے ایک خریدار معروف شیف پال ہالی ووڈ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنا اکاؤنٹ ہی ختم کردیا اور جواب دیا کہ ان کا تو اکاؤنٹ ہی نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹوئیٹر بورڈ اور ہاؤس آف لارڈز کی ممبر مارتھا لین فاکس نے بھی اسی کمپنی کی خدمات حاصل کیں ٹوئیٹر کی جانب سے بیان میں ایسے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے جبکہ نیو یارک کے چیف پراسیکیوٹر نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔