برطانیہ کا بچوں تک فحش مواد کی رسائی روکنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th September 2018, 1:46 PM | عالمی خبریں |

لندن 6ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے انٹرنیٹ پر موجود فحش مواد کو ملک کے بچوں کے لیے تباہ کن قرار دیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انٹرنیٹ کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بچوں تک فحش مواد کی رسائی روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 80 ہزار فحش ویب سائیٹ برطانیہ میں بچوں کی جنسی بے راہ روی کا ذریعہ بن رہی ہیں۔

’نیشنل آرگنائزیشن برائے تحفظ اطفال[ان ایس بی سی سی] کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے اپنے طور پرگوگل، فیس بُک، مائیکرو سافٹ اور ٹوئٹر کو بچوں تک فحش مواد کی رسائی روکنے کے لیے کوشش کی ہے۔ ان فورمز پر نہ صرف فحش مواد بلکہ دہشت گردی سے متعلق مواد بھی موجود ہے جو ہماری اولادوں کے لیے خطرناک ہے۔

ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ میں یہ توقع رکھتا ہوں کہ بچوں کا جنسی استحصال روکنے کی ان کی مہم میں دیگر ادارے اور عالمی کمپنیاں بالخصوص انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں ان کی ہم آواز بنیں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ بچوں کے جنسی استحصال یا جنسی بلیک میلنگ سے متعلق پانچ سال کے دوران آٹھ بار شکایات کی گئی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بچوں کی اخلاقیات کو تباہ کرنے والی ویب سائیٹ بلاک کی جائیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس بھی بچوں تک فحش مواد کی رسائی روکنے کے لیے موثر قدامات کریں۔

برطانوی حکومت نے انٹرنیٹ پر جرائم کی روک تھام کے لیے آئندہ 18 ماہ کے دوران 21.5 ملین آسٹریلوی پاؤنڈ کی رقم صرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساجد جاوید نےانکشاف کیا کہ 80 ہزار انٹرنیٹ ویب سائیٹس اور اس کے صارف برطانیہ میں بچوں کے جنسی استحصال کا موجب بن سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...