امریکا نے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th January 2018, 3:54 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 11؍جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )امریکا نے اپنے شہریوں کے لئے نئی سفری ہدایات جاری کردی ہیں، جس کے تحت امریکیوں کو افغانستان اور پاکستان سمیت بھارت جانے سے بھی روکا گیا ہے۔امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے نئے ہدایت نامے میں 4 درجہ بندیاں بنائی گئیں، جس کے مطابق دوسرے درجے میں احتیاط، تیسرے میں سفر پر نظرِثانی اور چوتھے میں سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے ہدایت نامے میں بھارت کو دوسرے، پاکستان کو تیسرے اور افغانستان کو چوتھے درجے میں رکھا گیا ہے۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہری افغانستان کے سفر سے گریز اور بھارت کے سفر میں احتیاط کریں۔محکمہ خارجہ کے مطابق بھارت کو جرائم اور دہشت گردی کے خطرے کی وجہ سے دوسرے درجے میں شامل کیاگیا ہیجبکہ سفری ہدایات میں پاکستان کو تیسرے درجے میں رکھا ہے۔محکمہ خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کیخدشات کے پیش نظر سفر پر نظرِثانی کی جائے اور بلوچستان، خیبر پختو نخوا، فاٹا اور آزاد کشمیر کے سفر سے گریز کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...