اجتماعی بھوک ہڑتال12رہویں دن میں داخل،آنے والے دنوں مزید شدت آئے گی

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2017, 10:10 PM | عالمی خبریں |

غزہ،27اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی زندانوں میں اپنے حقوق کے لیے حصول کے لیے اجتماعی بھوک ہڑتال 11 روز میں جاری ہے۔ فلسطینی اسیران کی قومی تحریک میں پیش آئند ایام میں مزید شدت آنے کے امکانات ہیں۔ بھوک ہڑتال تحریک کے کارکنان کا کہنا ہے کہ آنے والے ایام میں ’آزادی اور عزت‘ نامی اس تحریک میں مزید اسیران شامل ہوں گے۔بھوک ہڑتال تحریک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھوک ہڑتال ’انگیاں کھینچ‘ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔بھوک ہڑتالی اسیران کی صحت تیزی کے ساتھ خراب ہو رہی ہے۔ بھوک ہڑتا کے باعث کئی اسیران کو اسپتالوں میں بھی لے جایا گیا ہے مگر تمام اسیران بھوک ہڑتال کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے مصر ہیں اور وہ اہداف تک پہنچنے کے لیے بھوک ہڑتال جاری رکھنے پر پرعزم ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل 1500 فلسطینی اسیران نے 17 اپریل کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے اجتماعی بھوک ہڑتال کاآغاز کیا تھا۔ یہ بھوک ہڑتال آج گیارہویں روز میں داخل ہوچکی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...