جوئیڈا میں پالی ٹکنک کالج کی نئی عمارت کا وزیر دیش پانڈے کے ہاتھوں افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st February 2018, 10:04 PM | ساحلی خبریں |

جوئیڈا:یکم فروری (ایس اؤنیوز)طلبا اگر اپنے مستقبل کو روشن بنانا چاہتے ہیں اور ایک بہتر زندگی کے مالک بننا چاہتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ ان کی منزل کا راستہ بالکل واضح ہو۔ نشان زدہ راہوں سے گزر کر ہی انسان کامیابی کے منازل طئے کرتاہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع نگران کاروزیر آر وی دیش پانڈے نے کیا۔

وہ یہاں جمعرات کو جوئیڈا میں دوسرے مرحلے میں نوتعمیرشدہ سرکاری پالی ٹکنک کالج کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ طلبا زندگی کا ایک واضح مقصدرکھیں، اس کو پانے کے لئے کٹھن محنت،مشقت ضروری ہوتی ہے اس کے عادی بنیں۔طلبا جب ان راہوں سے گزرتے ہیں تو والدین اور شہر کے لئے عزت کا باعث بنتے ہیں بہتر زندگی بنتی ہے۔نوتعمیر شدہ کالج کے متعلق بتایا کہ پالی ٹکنک کالج میں بڑے اہتمام کے ساتھ تمام طرح کے جدید سہولیات فراہم کئے گئے ہیں۔ لیباریٹری ، سائنٹفک اشیاء، مشین وغیرہ سے سجایا گیا ہے ۔ تدریسی اور غیر تدریسی عملہ بھی موجود ہے طلبا ان تمام سے استفادہ کرنےکی اپیل کی۔

جوئیڈا کو پچھڑے تعلقہ جات میں شمار کیا جاتاہے مگرحالیہ ترقی نے اس کو ترقی یافتہ تعلقہ جات میں لاکھڑاکیاہے۔ دیش پانڈے نے تعلقہ کی دیرینہ مانگ ثقافتی بھون کی تعمیر 7سے8کروڑ روپیوں کی لاگت سے کئے جانے کا اعلان کیا۔ پروگرام میں جوئیڈا تعلقہ پنچایت کی صدر ، ممبران اور مختلف محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔