ریاست میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں سے متعلق نئی پالیسی متوقع؛ کابینہ اجلاس میں بحث کے بعد تبادلوں سے متعلق فیصلہ کیاجائے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd June 2018, 2:35 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍جون(ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت اقتدار سنبھالے ابھی ایک مہینہ مکمل نہیں ہوا ہے۔ اب حکومت سرکاری ملازمین کے تبادلوں سے متعلق فکر مند ہے۔

سرکاری ملازمین کے تبادلوں کے تعلق سے جمعہ کو ہو رہے ریاستی کابینہ اجلاس میں بحث و مباحثہ کے بعد ایک پالیسی مرتب کر کے اس کو حتمی شکل دی جائے گی۔ عام طور پر ہر سال ماہ اپریل میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں کی کارروائی کا آغاز ہوتا ہے اور مئی جون تک یہ کاررورائی مکمل ہوجاتی ہے۔ لیکن رواں سال میں اسمبلی انتخابات ہونے کی وجہ سے ان مہینوں میں تبادلہ ہونا چاہئے یا نہیں۔ اب نئی سرکار آنے کے بعد ملازمین کا تبادلوں پر غور و فکر کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کے عام تبادلوں کے لئے ایک پالیسی مرتب کرنے حکومت غور کر رہی ہے۔اس معاملہ پر کل منعقد ہو رہے کابینہ اجلاس میں بھی بحث ہوگی کہ امسال سرکاری ملازمین کا تبادلہ کرنا چاہئے یا نہیں۔

سرکاری ذرائع سے یہ اطلاع ملی ہے۔ نئے وزراء اور اس مرتبہ اسمبلی کے لئے منتخب ہونے والے اراکین یہ چاہتے ہیں کہ ان کے حلقوں میں ان کی پسند کے افسران اور ملازمین ہوں۔ اراکین اسمبلی سے زیادہ خود وزراء چاہتے ہیں کہ ان کے محکموں میں ان کی پسند کے افسروں اور ملازمین کو لایا جائے ۔ اس لئے دونوں طرف سے حکومت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ امسال تبادلہ ہوناچاہئے ۔کانگریس اور جے ڈی ایس مخلوط حکومت کے وزیر اعلیٰ کمار سوامی کا وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے عہدہ اور رازداری کا حلف اٹھائے 23جون کو ایک ماہ مکمل ہو رہا ہے۔ اس ایک مہینے کے دوران وزیر اعلیٰ کابینہ کی توسیع پھر قلمدانوں کی تقسیم اور تازہ بجٹ پیش کرنے کے معاملات میں مصروف رہے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے سرکاری ملازمین کے عام تبادلوں پر زور ہی نہیں دیا۔ کہا جا رہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے تبادلے کرنے چند وزراء اور اراکین اسمبلی وزیر اعلیٰ کمار سوامی پردباؤ نہ ڈالتے تو شاید امسال وزیر اعلیٰ اس معاملہ پر خاموش ہی رہتے۔ کل کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا سبجکٹ بھی ایجنڈا میں شامل کر نے کمار سوامی نے متعلقہ افسران کوہدایت دی ہے۔ اس پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ صرف چند اہم اور ضروری سرکاری ملازمین ہی کے تبادلے ہوں۔ دوسروں کو ان کی ہی جگہ پر رکھا جائے گا۔جن سرکاری افسروں کو اسمبلی انتخابات کے دوران مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا تھا ان تمام کو اپنی اپنی جگہ واپس طلب کرلیا گیا ہے۔ اکثر افسران اپنی اپنی حقیقی پوسٹنگ پر بحال ہو گئے ہیں۔

عام سرکاری ملازمین کے تبادلے کرنے سے متعلق اب مخلوط حکومت نے بھی کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کیا ہے۔ یہ بھی اطلاع عام ہے کہ وزیر اعلیٰ کمار سوامی کے بھائی ریاستی وزیر ایچ ڈی ریونا اپنے محکمہ تعمیرات عامہ کے علاوہ دیگر تمام محکموں میں مداخلت کر رہے ہیں۔ اس تعلق سے کئی وزراء نے وزیر اعلیٰ سے شکایت بھی کی ہے۔ سرکاری ملازمین کے تبادلوں میں بہت ہی تاخیر ہو چکی ہے۔ اس کے باوجود اس معاملہ کو حکومت نظر انداز نہیں کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل کے کابینہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کمارسوامی یہ مشورہ دے سکتے ہیں کہ جن ملازمین کے تبادلے ضروری ہیں وہی تبادلے کرنا بہتر ہے ۔ دوسروں کو اس وقت ڈسٹرب کرنا مناسب نہیں۔ اس سے قبل سدا رامیا کے دور اقتدار عام تبادلوں سے متعلق کمار سوامی نے خود اعتراض کیا تھا۔کل کے کابینہ اجلاس کے بعد پتہ چلے گا کہ تبادلوں سے متعلق کمار سوامی حکومت کیا پالیسی مرتب کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔