مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی نئی انتظامیہ کی تشکیل؛ نئے عہدیداران کا بھی انتخاب؛ محتشم محمد جعفر صدر اور عسکری حمیداللہ جنرل سکریٹری منتخب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th January 2018, 10:04 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 29/جنوری (ایس او نیوز)  مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے لئے آج پیر شام کو عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں محتشم برنی محمد جعفر صاحب صدر اور جناب عسکری حمیداللہ صاحب جنرل سکریٹری کے اہم عہدوں کے لئے منتخب کئے گئے۔اس سے پہلے گذشتہ دو نشستوں میں مقامی اور بیرونی ارکان انتظامیہ کی تشکیل عمل میں آئی تھی جس میں کئی نئے چہروں بالخصوص نوجوانوں  کو شامل کئے جانے کی خبر ہے۔

جملہ عہدیداروں کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے:

صدر:  محتشم محمد جعفر صاحب (برنی)

نائب صدر اول:  جناب قمری ابوبکر صاحب

نائب صدر دوم: جناب سید محی الدین مارکٹ صاحب

جنرل سکریٹری:  جناب عسکری حمیداللہ صاحب

سکریٹری: جناب سعدا محمد میراں صاحب

نائب سکریٹری:  مولوی انجم گنگائولی ندوی  صاحب

سکریٹری مالیات: جناب جوباپو اسماعیل  صاحب

خازن: جناب محتشم محمد ناصر صاحب

محاسب: جناب شاہ بندری اسماعیل چڈوباپا صاحب

انتخابات کوکامیابی کے ساتھ منعقد کروانے کے لئے جناب اسماعیل جوباپو صاحب کو الیکشن کمشنر منتخب کیا گیا تھا، جنہوں نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا۔

اسماعیل جوباپو نے بتایا  کہ سرپرست اور ٹرسٹیان کو چھوڑ کر جماعت میں جملہ انتظامیہ ممبران کی تعداد 130 ہے، جس میں پرانی انتظامیہ میں سے دس ممبران کا انتخاب عمل میں آیا تھا اور تین ممبران کا انتخاب صدر کے اختیار میں ہوتا ہے۔  130 میں مقامی ارکان انتظامیہ  کی تعداد 65 ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...