نئے جوہری معاہدے پر کام کیا جا سکتا ہے: امریکا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th May 2018, 1:00 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،15 مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد سے یورپی یونین کے لیے صورتحال پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ اس موقع پر امریکا نے کہا ہے کہ وہ نئے جوہری معاہدے پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ایک امریکی اعلٰی سفارت کار نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ’تباہ کن‘ طرز عمل کو ٹھیک کرنے کی خاطر یورپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے ابھی بھی تیار ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس دوران امریکی اتحادیوں سے دو طرفہ تعاون پر از سر نو غور کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ دوسری جانب ایک اعلی امریکی نمائندے نے کہا ہے کہ وہ یورپی کمپنیاں پابندی کی زد میں آ سکتی ہیں، جو ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھے ہوئے ہیں۔امریکا کی جانب یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ وہ بہتر مستقبل کے حوالے سے پر امید ہیں۔ اس موقع پر ایران نے یورپی یونین کو امریکی دستبرداری کے بعد جوہری معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضمانت دینے کے حوالے سے ساٹھ دن کی مہلت دی ہے۔ تاہم یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ یہ مہلت نوے دن کی ہے۔جواد ظریف نے آج ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات میں کہا، ’’ اس بات چیت کا اوّلین مقصد ایک ایسی ضمانت حاصل کرنا ہے، جو ایرانی عوام کے حق میں ہو اور انہیں تحفظ فراہم کرے‘‘۔ ظریف نے ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ اگر یورپ کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کی اجازت و ضمانت نہیں دی جاتی تو ایران صنعتی بنیادوں پر یورینیئم کی افزودگی شروع کر دے گا۔دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئیل ماکروں نے اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران ایران کے ساتھ ایک ضمنی معاہدے کی تجویز پیش کر چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...