کاروار: گوا حکومت کے نئے قانون سے کرناٹک کے مچھلیوں کے تاجر پھنس گئے مشکل میں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th October 2018, 3:36 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار28؍اکتوبر (ایس اونیوز)پڑوسی ریاست گوا میں مچھلیوں کے کاروبار کے لئے نیا قانون لاگو کیا گیا ہے جس کے تحت مچھلی کے تاجروں کو فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے پاس اپنا رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔

اس کا سیدھا اثر کرناٹکا سے گوا کے لئے مچھلیاں سپلائی کرنے والے کاروباریوں پر پڑا ہے۔ جس کا مظاہرہ سنیچر کی رات کو کرناٹکا گوا سرحد پر موجود چیک پوسٹ پرتفتیش کے لئے روکی گئی مچھلی سے بھری ہوئی گاڑیوں لمبی قطار کی شکل میں دیکھنے کوملا۔اڈپی، منگلورو، ملپے اور ساحلی پٹی کے دیگر علاقوں سے مچھلیاں بھر کر نکلی ہوئی پچاس سے زیادہ گاڑیاں چیک پوسٹ پر ہی کئی گھنٹوں تک روک لی گئی تھیں۔مچھلیاں سپلائی کرنے کے لئے ضروری اجازت نامے، گاڑیوں کے دستاویز، مچھلیاں بھرکر لے جانے کے لئے گاڑیوں کے اندر ضروری انتظامات وغیرہ کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ جس کی وجہ سے آدھی رات سے دوسرے دن دوپہر تک مچھلی بھری گاڑیوں کو چیک پوسٹ پر ہی انتظار میں رکے رہنا پڑا۔ بتایاجاتا ہے کہ بعض گاڑیوں میں فریزر کا مناسب بندوبست تھا، ان گاڑیوں کو گوا میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔مگر قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے بہت سی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو گوا کی سرحد پر بھاگ دوڑ کرتے ہوئے دیکھاگیا۔

خیال رہے کہ گوا کے وزیر صحت وشواجیت رانے نے جمعرات کے دن پریس کانفرنس کرکے بتایا تھاکہ فارمولین استعمال کرنے کی وجہ سے بیرونی ریاست سے آنے والی مچھلیوں پر پابندی تو نہیں لگائی جارہی ہے،لیکن مچھلیوں کے کاروباریوں کو ایف ڈی اے میں رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگا۔ اس کے لئے 15دن کی مہلت دی جائے گی۔ادھر گوا کے ایک دوسرے بہت ہی بااثر وزیر وجئے سردیسائی نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بیرونی ریاست سے آنے والی مچھلیوں پر گوا میں لازمی طور پر پابندی لگائی جانی چاہیے۔اب ان دونوں وزیروں کے بیچ چل رہے سنگرام کااثر کس انداز میں بیرونی ریاست کے مچھلی تاجروں کو بھگتنا پڑے گا یہ آنے والے دنوں میں واضح ہوگا۔

ایف ڈی اے میں رجسٹریشن کے اس نئے قانون کا پہلا اثر تو یہ ہواہے کہ گوا میں بیرونی ریاست سے مچھلیوں کی سپلائی رک گئی ہے اورگوا کی مارکیٹ میں مچھلیوں کی قلت شروع ہوگئی ہے۔اس سے گوا کے ٹورازم انڈسٹری پربھی کافی منفی اثر پڑنے والا ہے۔دوسری طرف قانون لاگو ہونے میں ابھی 15دنوں کی مہلت رہنے کے باوجود گوا پولیس کی طرف سے چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی او رمعائنے کے نام پوری پوری رات روکے رہنے سے مچھلیاں سڑنے لگی ہیں او ر اس سے تاجروں کا بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔