کوبرا پوسٹ کا انکشاف،ٹائمس آف انڈیا ،انڈیا ٹو ڈے، ہندوستان ٹائمس،زی نیوز،وغیرہ پیڈ نیوز چھاپنے کے لئے تیار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th May 2018, 12:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  جمعہ کے روزکوبرا پوسٹ نے آپریشن 136 کا دوسرا حصہ فیس بک لائیو کے ذریعے جاری کیا۔ کوبرا پوسٹ نے اس سے جڑی ایک کور اسٹوری بھی اپنی ویب سائٹ پر شائع کی ہے۔ کوبرا پوسٹ کے یو ٹیوب چینل پر اس اسٹنگ آپریشن سے متعلق کل 50 ویڈیو ڈالے گئے ہیں، جن میں میڈیا کی کئی جانی مانی شخصیتیں تول مول کرتے ہوئے ریکارڈ ہوئی ہیں۔ ان میں سے کچھ ویڈیو ابھی بھی پبلک ہونے باقی ہیں۔

واضح ہو کہ اس اسٹنگ کے پہلے حصے میں میڈیا کی بڑی ہستیاں پیسے کے بدلے ہندوتوا کا ایجنڈا اپنے چینل، اخبار کے ذریعے بڑھانے کو راضی تھیں۔آج جاری دوسرے حصے میں بھی وہی بات سامنے آئی ہے۔پہلے حصے میں کوبرا پوسٹ کے صحافی پشپ شرما نے دینک جاگرن، امر اجالا، ڈی این اے، پنجاب کیسری ،اسکوپ وہوپ، انڈیا ٹی وی، ریڈف اور یو این آئی شامل تھے۔

تازہ جاری اسٹنگ ویڈیو میں میڈیا کے کچھ بے حد بڑے نام پکڑے گئے ہیں۔ان میں ٹائمس آف انڈیا ، انڈیا ٹو ڈے، ہندوستان ٹائمس، زی نیوز،نیٹ ورک 18، اسٹار انڈیا،اے بی پی نیوز، ریڈیو ون، ریڈ ایف ایم، لوک مت، اے بی این آندھرا جیوتی، ٹی وی 5، دن ملار، بگ ایف ایم، کے نیوز، انڈیا وائس، دی نیو انڈین ایکسپریس، ایم وی ٹی وی اور اوپین میگزین شامل ہے۔ کوبرا پوسٹ کے دوسرے حصے کو آج پریس کلب آف انڈیا میں جاری کیا جانا تھا۔ لیکن اس اسٹنگ آپریشن میں شامل میڈیاگروپ دینک بھاسکرنے دہلی ہائی کورٹ کی پناہ لے لی۔

بھاسکر نے کورٹ میں اپیل کی کہ اس اسٹنگ کو نشر کرنے سے ان کے وقار کو چوٹ پہنچے گی۔اس پر کورٹ نے اسٹے جاری کر دیا۔کورٹ میں اس معاملے کی اگلی شنوائی 4 جولائی کو ہوگی۔ کورٹ کے آرڈر کا ذکر کرتے ہوئے 25 مئی کی کور اسٹوری میں کوبرا پوسٹ نے لکھا ہے،’ ہمیں 24 مئی 2018 کی شام دہلی ہائی کورٹ سے ایک اسٹے آرڈر ملاہے۔ جس میں ہمارے انویسٹی گیشن سے دینک بھاسکر گروپ کو الگ رکھنے کا آرڈر ملا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے دینک بھاسکر کے حق میں یہ آرڈر ہماری بات سنے بغیر جاری کیا ہے۔ لہٰذا ہم عدالت کے اس آرڈر کو سچائی اور انصاف کے لیے چیلنج دیتے ہیں۔’

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...