حق اطلاع (آرٹی آئی) کارکنوں کو اپنا پتہ دینا لازمی نہیں : مرکزی وزارت کا حکم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th November 2018, 7:53 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی:12؍نومبر (ایس او نیوز) حق اطلاع کے کارکنوں کے قتل اور ان پر ہونے والے حملوں کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے سرکلر کے ذریعے حکم جاری کیا ہے کہ آئندہ سے آرٹی آئی درخواست گزاروں کو اپنا پتہ درج کرنا  ضروری نہیں ہوگا۔ 

پی ٹی آئی کے مطابق مرکزی عملہ وزارت کی جانب سے اس سلسلے میں تمام سرکاری دفاتر کو سرکلر جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آرٹی آئی کارکنوں کے پتے کے بجائے ان کا پوسٹ بکس نمبر لکھنا   کافی ہوگا۔  رپورٹ کے مطابق  ان کا پوسٹل اڈریس جیسے دیگر نجی معلومات کو درخواست میں درج کرنا ضروری نہیں ہوگا۔ وہیں یہ بھی کہاہے کہ اگر پوسٹ بکس نمبر میں کچھ خامی ہے تو عرضی دار کا پتہ لے سکتے ہیں مگر اس کو راز میں رکھنا محکمہ کی ذمہ داری ہوگی۔ آرٹی آئی محکمہ بھی اپنے ویب سائٹ پر درخواست گزار کا پتہ ظاہر نہ کریں ۔

حق اطلاع کارکنوں کے قتل اور ان پر حملوں کو لےکر اویش گوئینکا نے کولکتہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ عرضی داخل کی تھی ۔ جس پر ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہی مرکزی وزارت نے یہ حکم جاری کیا ہے۔ اس طرح سے آرٹی آئی کارکنوں کے حق کا تحفظ ممکن ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...