بنگلوروشہر کی جھیلوں کی حفاظت کیلئے حصار بندی کرنے کا فیصلہ بیلندور معاملہ کے بعد احتیاط۔ گندہ پانی چھوڑنے اور ناجائزہ قبضوں پر فوری روک لگانے پر زور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th January 2018, 10:45 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 23؍جنوری (ایس او نیوز)بیلندور جھیل میں آگ دکھائی دینے کے بعد بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی( بی ڈی اے) کی آنکھیں کھل چکی ہیں۔ اب اس نے جھیل کے چاروں طرف حصار لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بنگلورو ترقیات کے وزیر کے جے جارج نے بی ڈی اے بروہت بنگلور مہا نگرپالیکے( بی بی ایم پی)بنگلور واٹر بورڈ ،کرناٹک اسٹیٹ پلوشن کنٹرول بورڈ اور کرناٹک پانڈ پروٹکشن اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ورتور بیلندور سیٹیزنس گروپ کے عہدیداران کے ساتھ خصوصی اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا۔جارج نے کہا کہ بیلندور جھیل سے نکلنے والی جھاگ اور آگ کے واقعات پر قابو پانے کیلئے نہایت ضروری اقدامات کئے جائیں گے اور فروری تک جھاگ کا مسئلہ بھی حل کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ بیلندور تالاب کو گندہ پانی اور کیمکلس شامل ہونے سے جھاگ اور آگ لگنے کے واقعات وقتاً فوقتاً ہوتے رہتے ہیں۔ تالاب کے کنارے محکمۂ دفاع کا بھی کیمپس ہے ۔ وہاں کا بھی گندا پانی جھیل میں بہتا ہے ۔ اس کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔جارج نے بتایا کہ بیلسندور جھیل کے چاروں جانب صح اور شام سیر کرنے کیلئے پاتھ وے اور پارکوں کو تعمیر کیا جائے گا ۔ ساتھ ساتھ یہاں مختلف اقسام کے پودے بھی لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیلندور اور ورتور جھیلوں کو بارش کے دنوں میں تیزی سے پانی بہانے کیلئے سلوگیٹ نصب کئے جائیں گے ۔ ابلو اورپراپنااگراہارا سنٹرل جیل سے قریب سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ( ایس ٹی پی) تعمیر کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔جھیلوں کی ترقی اور نگرانی کیلئے بھی ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔ جارج نے کہا کہ کورمنگلا ،چلگٹا ، بیلندور ، آمانی کیرے ، ہوراماؤ، اگرا ،کاڑ گڑی اور دوڈا بیلے جھیلوں کے قریب ایس ٹی پی تعمیر کئے گئے ہیں۔بی ڈی اے کمشنر راکیش سنگھ نے بتایا کہ بیلندور جھیل کے چاروں طرف حصار بندی کے علاوہ پانی میںآکسیجن کااضافہ کرنے کیلئے ایلریٹر اور فوارے بنائے جائیں گے۔ ساتھ ہی جھیل پر ہوئے غیر قانونی قبضہ جات کو ہٹانے کے علاوہ جھیل کی ترقی اوراس کی حفاظت کیلئے وارڈنوں کا تقرر بھی عمل میں لایا جائے گا۔بنگلور واٹر بورڈ کے چےئرمین تشار گری ناتھ نے کہا کہ شہرمیں ہر دن 140کروڑ لیٹر گندا پانی نکلتا ہے۔ اس میں سے 106کروڑ لیٹر گندے پانی کو صاف کرکے دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ بورڈ کی جانب سے شہرکے تالابوں کو آنے والے گندے پانی کی روک تھام کیلئے ایس ٹی پی تعمیر کئے جارہے ہیں اور حکومت شہر کی تمام جھیلوں کے احاطہ میں 32ایس ٹی پی تعمیر کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے شہر کی جھیلوں کے احاطہ میں 32ایس ٹی پی تعمیر کئے ہیں اس کیلئے 32کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ اس تقریب میں شریک مجاہد آزادی ایچ ایس دورے سوامی نے کہا کہ انہوں نے یونائیٹڈ بنگلور تنظیم کے ساتھ شہر کے اندر اور مضافات کی 30جھیلوں کا مشاہدہ کیا ہے اور تمام جھیلوں کی حالت کافی خستہ ہے ۔ اس کے علاوہ تمام جھیلوں پر ناجائز قبضہ جات کئے گئے ہیں۔ یہاں کچرا اور بے کار تعمیری اشیاء پھینکی گئی ہیں۔ جھیلوں کی صفائی اور ترقی کے نام پر ہرسال کروڑوں روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ لیکن اسکاکوئی نتیجہ نہیں نکل پارہاہے۔دورے سوامی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جھیلوں کی ترقی کیلئے ابھی تک کتنی رقم خرچ کی ہے اس سلسلہ میں قرطاس ابیض جاری کرنے جھیلوں کے کنارکے کچرا اور بے کار اشیاء پھینکنے والوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے ہی اس کے کوئی نتائج بر آمد ہوسکتے ہیں۔ اجلاس میں بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...