مرکز نے سپریم کورٹ سے کہا، سی بی آئی ڈائریکٹر کا نام جمعہ تک بتا دیں گے

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2017, 9:29 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سینئر وکیل پرشانت بھوشن اور این جی او کامن کاج کی طرف سے سی بی آئی کے عبوری ڈائریکٹر کے عہدے پر راکیش استھانہ کی تقرری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کے دوران مرکز نے کہا کہ تقرری کا عمل چل رہا ہے۔اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے کورٹ کو بتایا کہ اس کے لئے ایک میٹنگ بھی ہوئی ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ سے کہا کہ جمعہ تک ہم کورٹ کونام بتا دیں گے۔اس کے پہلے سماعت کے دوران مرکز نے کہا تھا کہ استھانہ کی تقرری میں کچھ بھی غلط نہیں ہے اوریہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ہوئی ہے۔مرکز نے یہ بھی کہا تھا کہ خصوصی ڈائریکٹر دتہ کا تبادلہ درست تھا۔مرکزنے کہاتھاکہ سی بی آئی کے مستقل چیف کے انتخاب کے لئے انتخابات کا عمل شروع کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے مرکزسے پوچھاتھاکہ چارسینئر حکام میں سے کسی کو سی بی آئی کا چیف بنایا جاتا ہے لیکن استھانہ جونیئر ہیں پھر ان کی تقرری کیسے ہوئی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...