کالیکٹ کیرالہ میں ویناڈ دارلفلاح کیمپس کی نئی بلڈنگ کا شاندار افتتاح؛ دینی وعصری علوم کا حصول بیحد ضروری :ڈاکٹر ازہری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th May 2017, 5:29 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

ویناڈ؍کلپیٹا 27/مئی (ایس اونیوز/پریس ریلیز) جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے شعبہ ریلیف اینڈ چاری ٹیبل فاؤنڈیشن آف انڈیا کے اشتراکی تعاون سے ویناڈ کال پٹہ دارالفلاح کیمپس کی نئی بلڈنگ برائے فلاح گرین ویلی اسکول ، زھرۃ القرآن ، قرآن اسٹڈی سینٹر کا آج یہاں شاندار افتتاح متحدہ عرب امارت کے ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے سلطان حمد سھیل الخیلی نے کیا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارت سے سلطان محمد الشیحی ،فتح باسم،تاج محمد ، سہیل الخیلی ،ابراہیم جادو جفل اور اراکین جامعہ سے ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری ،عبدالرشید(ریزنل منیجر آرسی ایف آئی ) یوسف نورانی شریک رہے ۔اس موقع پر منعقدہ افتتاحیہ تقریب سے سلطان حمد سہیل الخیلی نے جامعہ کی تعلیمی وفلاحی خدمات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قابل تحسین بتایا ۔

ڈاکٹر ازہری نے کہاکہ ہمارا ہدف پورے ملک میں دینی تعلیم کیساتھ عصری علوم بھی حاصل کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ اس کے تئیں ملک میں جاری مرکز کی شاخ کے زیر اہتمام یہ کام کیرالا وخارج کیرالا میں بحسن خوبی جاری ہے ۔

واضح رہے کہ جامعہ کے   ماتحت چل رہے دارالفلاح میں دینی وعصری تعلیم یکساں جاری ہے .انٹر میڈیٹ اور ڈگری کورس کیساتھ اسلامیات کے افضل العلماء ،ھادیہ کورس اور زھرۃ القرآن ،یعنی قرآن اسٹڈی سینٹر پر مشتمل تعلیم جاری ہے ۔فی الحال دارالفلاح میں چار سے زائد طلبا وطالبات زیر تعلیم ہیں ،ویناڈ کے غریب ومسکین کیلئے ایک تحفہ کی شکل میں تعلیم حاصل کرنے سنہر ہ موقع ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...