بی بی ایم پی کی نئی اشتہاری پالیسی جلد، اگلے میئر کا انتخاب سینیارٹی کی بنیاد پر کیا جائے گا: جی پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th August 2018, 10:51 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍اگست(ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے اگلے میئر کا فیصلہ کارپوریٹروں سے مشورے کے بعد سینیارٹی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ یہ بات آج نائب وزیراعلیٰ اور بنگلور ضلع کے انچارج ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔

بنگلوروشہر کے ویسٹ آف کارڈ روڈ پر سگنل فری کاریڈور کے لئے تیار کئے گئے فلائی اوور کا افتتاح کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگلا میئر کون ہوگا اس سلسلے میں کارپوریٹروں سے مشوروں کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔

پارٹی اعلیٰ کمان کی منظوری کے بعد نئے میئر کے لئے پارٹی امیدوار کا اعلان ہوگا۔ ٹمکور ضلع کو پینے کے لئے ہیماوتی کا پانی مہیا کرانے ریاستی وزیر ریونا کے انکار کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ کل ہی یہ پراجکٹ شروع ہوا ہے۔ اس کے لئے ترجیحی بنیاد پر پانی فراہم کیا جارہاہے، ویسے بھی ریونا نے یہ کہیں نہیں کہا کہ پانی فراہم نہیں کیا جائے گا۔ شہر میں جابجا فلیکس اور بینروں کی بھرمار پر ہائی کورٹ کی روک کے بعد شہر میں تشہیر کے لئے ایک واضح پالیسی کی ضرورت پر عدالت کے زور سے اتفاق کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ شہر کے لئے ایک نئی اشتہاری پالیسی جلد وضع کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ عدالت کے حکم کے بعد شہر بنگلور سے تمام فلیکس اور بینر ہٹا دئے گئے ہیں۔ حکومت کوخدشہ ہے کہ کچھ مشتہرین اپنے اشتہاروں کی نمائش یقینی بنانے عدالت سے رجوع ہوسکتے ہیں، اسی لئے حکومت جلد از جلد اشتہاری پالیسی وضع کرنے کے لئے مستعد ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی بی ایم پی کی طرف سے عنقریب ایسی پالیسی بھی وضع کی جائے گی کہ ترقیاتی کاموں کے لئے جو ٹنڈر جاری کیا جائے گا اس میں پراجکٹ کی جو لاگت طے ہوگی تکمیل تک اتنی ہی رقم کنٹراکٹر کو دی جائے گی۔ پراجکٹ میں تاخیر کے سبب لاگت میں اضافے کے رجحان کو ختم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے پانچ سال کے دوران بی بی ایم پی کو حکومت کی طرف سے 15 ہزار کروڑ روپیوں تک کا گرانٹ دیا گیا ہے تاکہ شہر کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا جاسکے، لیکن بدقسمتی سے بیشتر پراجکٹس ادھورے پڑے ہوئے ہیں۔ بی بی ایم پی کی طرف سے جلد از جلد ان پراجکٹوں کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ شہر میں گندگی کی نکاسی، غیر قانونی طور پر کیبل بچھانے کے واقعات پر روک لگانے کے لئے سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بی بی ایم پی نے اپنی کارروائی میں شہر سے آٹھ ہزار کلو میٹر تک کے کیبل کاٹ دئے ہیں۔اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ کے ہمراہ رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر ہنومتیا ، میئر سمپت راج، راجہ جی نگر کے رکن اسمبلی سریش کمار ، بی بی ایم پی کمشنر منجو ناتھ پرساد، سابق میئر جی پدماوتی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...