غیر قانونی آپٹک فائبر کے خلاف کارروائی، کمپنیوں پر 25لاکھ کا جرمانہ کیا جائے گا: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th July 2018, 12:05 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍جولائی(ایس او نیوز)نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہاکہ برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی حدود میں سڑکوں کے کنارے درختوں کے پاس مختلف کمپنیوں کی طرف سے جو آپٹک فائبر تاریں غیر قانونی طور پر کھینچی گئی ہیں ان کی نشاندہی کرکے خاطی کمپنیوں کے خلاف 25لاکھ روپیوں تک کا جرمانہ لگایا جائے گا۔

آج ریاستی لیجسلیٹیو کونسل میں انہوں نے کہاکہ جن تاروں کی نشاندہی کی جائے گی ان تمام کو کاٹ دیا جائے گا۔ اور فوری طور پر ان کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ بی بی ایم پی حکام کو ہدایت دی جاچکی ہے کہ غیر قانونی طور پر جو تار شہر بھر میں پھیلے ہوئے ہیں ان کی نشاندہی کی جائے اور جن کمپنیوں کی طرف سے یہ تار نصب کئے گئے ہیں ان کے خلاف بلامروت کارروائی یقینی بنائی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...