نیتن یاھو کا لبنان کے اندر حزب اللہ کے ٹھکانوں پرحملے کا عندیہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th May 2018, 12:41 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس ،28؍مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایران نواز لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو لبنان کے اندر حملوں کا نشانہ بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ ان کا کہناہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے اور شام میں اپنے اڈے قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کے مطابق کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایران کی خطے میں بڑھتی سرگرمیوں پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کا کہ ایران شام کو اپنا اڈہ بنا رہا ہے مگر اسے ایسا کرنیکی اجازت نہیں دی جائے گی۔نیتن یاھو نے کہا کہ ایران لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو بھی اپنے مہلک ہتھیار پہنچا رہا ہے۔ اگرہم نیخطرہ محسوس کیا تو حزب اللہ کے لبنان کے اندر گہرائی میں موجود ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران لبانن مں اپنے عسکری سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے۔اگر ایران نے لبنان میں حزب اللہ کی معاونت سے میزائل سازی کی فیکٹریاں قائم کیں تو انہیں تبا کردیا جائے گا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنانی شیعہ ملیشیا حزب للہ کے لبنان کے اندر ٹھکانوں پر بمباری سے اس لیے گریز کررہا ہے کہ اسے خدشہ ہے کہ لبنان کے اندر کارروائی کی صورت میں حزب اللہ جوابی کارروائی میں ہزاروں راکٹ برسا سکتی ہے کیونکہ ایک اندازے کے مطابق حزب اللہ کے پاس ایک لاکھ 30 ہزار میزائل موجود ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...