یروشلم پر یورپ کی پالیسی منافقانہ ہے، نیتن یاہو
تل ابیب10دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے تناظر میں یورپی یونین اور یورپی ممالک کے ردعمل پر تنقید کی ہے۔ نیتن یاہو نے اسے منافقانہ اور دوہرے معیار کا حامل رویہ قرار دیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے یہ خیالات ایسے وقت میں آئے ہیں جب وہ فرانس اور برسلز کا دورہ شروع کرنے والے ہیں۔ نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ یورپ نے امریکی صدر کے اس فیصلے پر تنقید توکی ہے لیکن فلسطینی علاقوں سے راکٹ داغنے کے حوالے کبھی کچھ نہیں کہا۔ نیتن یاہو فرانسیسی صدر ماکروں کے ساتھ ملاقات کے بعد یورپی وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔