مقتول یمنی صدر علی صالح کے بھتیجے بریگیڈیئر طارق صالح منظر عام پر آگئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th January 2018, 10:25 PM | عالمی خبریں |

صنعاء12جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یمن کے مقتول صدر علی عبداللہ صالح کے بھتیجے اور ان کی سکیورٹی کے انچارج بریگیڈئیر طارق محمد صالح منظرعام پر آگئے ہیں۔انھیں یمنی فورسز کے عمل داری والے صوبے شبوہ کے شہر عتق میں اپنے چچا کے قتل کے بعد پہلی مرتبہ دیکھا گیا ہے۔

انھوں نے اس شہر میں جنرل پیپلز کانگریس کے مقتول سیکریٹری جنرل عارف الزوکا کے جنازے میں شرکت کی ہے اور اس موقع پر ان کی متعدد تصاویر منظرعام پر آئی ہیں۔عارف الزوکا بھی دسمبر کے اوائل میں صنعاء میں حوثی ملیشیا کے حملے میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کے ساتھ مارے گئے تھے۔

تصاویر میں بریگیڈئیر طارق صالح صحت مند نظر آرہے ہیں اور ان کے چہرے یا جسم پر بظاہر کوئی زخم نظر نہیں آرہا ہے۔ان کے اس طرح منظرعام پر آنے کے بعد ان کی چچا کے ساتھ حوثیوں کے حملے میں موت کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں اور حوثی ملیشیا کو بھی ان کے زندہ ہونے کا ثبوت مل گیا ہے۔

عارف الزوکا کے جنازے میں شریک ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’طارق صالح نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ وہ ایک اہم موقع پر اور قابل قدر لوگوں کے درمیان نمودار ہونا چاہتے تھے جن کی حب الوطنی ہمیشہ ان کے دل میں رہے گی‘‘۔حوثیوں نے بریگیڈیئر طارق کی گرفتاری کے لیے صنعاء اور دوسرے علاقوں میں اشتہاری پرچے بھی تقسیم کیے تھے اور ان میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ مطلوب ہیں۔انھوں نے یمنی دارالحکومت میں ان کے مکانوں اور قیام گاہوں پر چھاپا مار کارروائیاں کی تھیں۔ان کے ذاتی فون ٹیپ کیے تھے اور انھوں نے ہر اس شخص کو گرفتار کر لیا تھا جس پر انھیں طارق صالح سے تعلق یا روابط کا شْبہ گزرتا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔