نوٹ بندی کے بعد جاری نئے ہندوستانی نوٹوں پر نیپال نے لگائی روک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th December 2018, 11:37 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،15؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) نیپال حکومت نے ملک میں انڈین کرنسی پر روک لگا دی ہے۔ کاٹھمنڈوپوسٹ کی خبر کے مطابق 100 روپے سے زیادہ قیمت کے ہندوستانی نوٹ اب نیپال میں نہیں چلیں گے۔ حکومت کا یہ فیصلہ فوری اثر سے نافذ ہوگا۔

نیپال حکومت کے ترجمان اور منسٹر فار انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن گوکل پرساد بسکوٹانے کہا کہ لوگ انڈین کرنسی رکھنے سے بچیں کیونکہ اب تک حکومت نے 200 ، 500 اور 2000 روپے کے نئے ہندوستانی نوٹوں کو منظوری نہیں دی ہے۔صرف 100 روپے کا ہندوستانی نوٹ نیپال میں قبول ہوگا۔

بتایا جا رہا ہے کہ نومبر 2016 میں ہندوستان میں 500 اور 1000 روپے کے نوٹ چلن سے باہر ہونے کے بعد نیپال میں بڑی تعداد میں کئی کروڑوں کی پرانی انڈین کرنسی پھنسی ہوئی ہے۔ غور طلب ہے کہ نیپال میں 200 اور 500 روپے کے ہندوستانی نوٹوں کا بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔

نوٹ بندی کے بعد حکومت ہند کے ذریعہ نئے نوٹ لانے کے بعد نیپال حکومت نے انڈین کرنسی کو لے کر کوئی فیصلہ نہیں لیا تھا اور تب سے نیپال میں ہندوستانی نوٹ اسی طرح چلن میں تھے۔ انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق؛اس فیصلے کے بعد ہندوستان میں کام کر رہے نیپالی مزدوروں کے ساتھ ہندوستان سے نیپال جانے والے لوور اور مڈل کلاس کے ڈھیروں سیاح متاثر ہوں گے۔

نیپال حکومت کے ذریعہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب حکومت کے ذریعہ سال 2020 کو’ وزٹ نیپال ایئر’کے روپ میں منانے کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق، اس سال تقریباً 20 لاکھ لوگ نیپال پہنچے گے، جن میں بڑی تعداد ہندوستانیوں کی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...