نيٹ امتحان کے نتائج کا اعلان: بہار کی کلپنا کماری نے ٹاپ رینک حاصل کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th June 2018, 11:20 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 4 جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجس میں داخلہ کے لئے نینشل یلیجبلیٹی کم انٹرنس ٹسٹ (NEET) میں آج بہار کی لڑکی کلپنا کماری نے ٹاپ رینک حاصل کیا جبکہ اس ٹسٹ میں زیادہ کامیاب امیدواروں کا تعلق اترپردیش سے ہے۔ کماری نے 99.99 فیصد 691 نشانات حاصل کئے۔ تلنگانہ کے روہن پروہیت اور دہلی کے ہمنشو شرما کو 690 نشانات کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرا مقام حاصل ہوا۔ تیسرا مقام دہلی کے آروش دھمیجا اور راجستھان کے پرنس چودھری کو حاصل ہوا۔ ان دونوں نے 686 نشانات حاصل کئے۔ اس امتحان کے لئے جملہ 13.36 لاکھ امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا جو سال گزشتہ کے مقابل 16.49 فیصد اضافہ ہے تاہم 12.69 لاکھ امیدواروں نے اس میں شرکت کی جن میں 7.14 لاکھ کوالیفائی ہوئے ہیں۔ اترپردیش کے 76,778 امیدواروں نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ جبکہ کیرالا سے 72000 اور مہاراشٹرا کے 70,000 امیدواروں نے اس ٹسٹ میں کامیابی حاصل کی۔ سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی جانب سے یہ ٹسٹ 6 مئی کو 136 شہروں میں 11 زبانوں میں منعقد کیا گیا تھا۔ نتائج بورڈ کے ویب سائٹ www.cbseresults.nic.in پر پیش کئے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...