ہندوستان کو شکست دینے کے لئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا: سرفراز احمد
دبئی ، 18 ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ہانگ کانگ کے خلاف یکطرفہ جیت سے پاکستان نے ایشیا کپ میں شاندار آغاز کیا ہے لیکن ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ان کی ٹیم کو اگر ایشیا کپ میں حریف ٹیم ہندوستان کو ہرانا ہے تو اسے بہتر کھیل کا نمونہ پیش کرنا ہوگا۔پاکستان نے ہانگ کانگ کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔سرفراز نے حالانکہ کہا کہ ان کی ٹیم کو ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے کچھ کچھ حکمت بنانی ہوگی۔سرفراز نے کہاکہ کپتان کے طور پر مجھے کچھ چیزیں نظر آتی ہیں جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹورنامنٹ میں آگے تک جانے کے لئے ہمیں اس (ہانگ کانگ کے خلاف) میچ کو نو یا 10 وکٹ سے جیت کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ساتھ ہی نئی گیند سے بہتر گیند بازی کرنے کی ضرورت تھی۔ہمیں نئی گیند سے جلدی وکٹ لینے ہوں گے۔نئی گیند کو ہم سوئنگ نہیں کرا پائے جو ہمارے لئے فکر کا باعث ہے۔پاکستانی کپتان نے کہاکہ ہم نے اپنے اگلے پریکٹس سیشن میں اس پر کام کریں گے۔یہ اچھی جیت تھی لیکن ہندوستان کے خلاف جیت درج کرنے کے لئے کھیل کے تینوں شعبوں میں ہمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔