منگلورو کے 200سے زائد عیسائی زائرین کیرالہ کے مذہبی مرکز میں پھنسے ہوئے ہیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2018, 1:29 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو18؍اگست (ایس او نیوز) مسلسل بارش اور سیلاب کی وجہ سے تقریبا پوری ریاست کیرالہ کے انتہائی بدترین حالات کا شکار ہوگئی ہے۔ اس دوران منگلورو سے ملنے والی ایک رپورٹ کے مطابق منگلورو اور اس کے اطراف سے کیرالہ کے ’پوٹا ڈیوائن ری ٹریٹ سنٹر‘میں روحانی تزکیہ کے لئے جانے والے 200سے زیادہ عیسائی زائرین سیلابی کیفیت کی وجہ سے سنٹر میں پھنس کر ر ہ گئے ہیں اور پچھلے دو دنوں سے گھر والوں کے ساتھ ان کا کوئی رابطہ نہیں ہورہا ہے۔

بعض ذرائع سے ملنے والی خبروں کے مطابق کیرالہ کے اس روحانی سنٹر میں پھنسے ہوئے موڈیپو گاؤں سے تعلق رکھنے والے 8افراد سے جمعرات کے دن تک گھر والوں کا رابطہ قائم تھا۔ اس کے بعد سے ان کی کوئی خبر نہیں مل رہی ہے۔اس دوران سابق رکن اسمبلی جے آر لوبو نے بتایا کہ کارکلا، موڈبیدری، منگلورو اور میسورو وغیرہ سے بھی بہت سارے لوگ اس روحانی مرکز پر گئے ہوئے تھے جو بارش اور سیلاب کی وجہ سے وہاں پھنس کر رہ گئے ہیں۔بتایاجا تا ہے کہ ضلع انچارج وزیر یوٹی قادر اور ایم ایل سی ایوان ڈیسوزا نے کیرالہ میں پھنسے ہوئے افراد کے اہل خانہ سے بات کی اور انہیں دلاسہ دیا کہ حالات سدھرتے ہی زائرین کو بخیریت واپس لانے کا انتظام کیا جائے گا۔

معلوم ہوا ہے کہ راحت اور بچاؤ مہم میں جٹی ہوئی ریسکیو ٹیم پوٹا کے اس ڈیوائن ری ٹریٹ سنٹر میں پہنچ نہیں پارہی ہے کیونکہ اس علاقے میں بہنے والی چالاکوڈی ندی میں سیلاب آیا ہواہے۔ڈیوائن سنٹر کے کنڑا، انگلش اورکونکنی شعبے پوری طرح پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ اس لئے تمام زائرین کو فی الحال ملیالم سنٹر میں منتقل کیا گیا ہے۔ پھنسے ہوئے زائرین کوصرف فوجی ہیلی کاپٹرس کی مددسے ہی وہاں سے نکالا جاسکتا ہے۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شب میں اس مرکز میں پھنسے ہوئے زائرین کو کھانا پہنچایا گیا ہے۔پورے علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔پوٹا ری ٹریٹ سنٹر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ عیسائیوں کے روحانی تزکیہ کا دنیا میں سب سے بڑا مرکز ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔