گؤ رکشا سے زیادہ انسانوں کا تحفظ ضروری,گائے کے نام پرجاری غنڈہ گردی پرمہاراشٹرکے وزیرکی سخت ناراضگی
نئی دہلی، 30؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )گؤ رکشا کے نام پردلتوں اوردومسلم خواتین کے ساتھ ہوئی مارپیٹ کے واقعات سے گھری مرکزی حکومت پران کے اپنے وزیررام داس اٹھاولے نے بھی ناراضگی کااظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گؤ رکھشا کے ساتھ ہی انسانوں کی حفاظت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ گؤرکشا کے نام پرانسانوں کا قتل کرنامجھے ٹھیک نہیں لگتا۔ مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے دلت لیڈراٹھاولے نے کہا کہ سرکاردلتو ں کی حفاظت کو یقینی بنائے ۔حالانکہ انہوں نے کہاکہ ہندومذہب کوماننے والے گائے کوماتاسمجھتے ہیں۔اگر گائے کومارا جائے گا تو میں اس کے خلاف کھڑا ہوں گا۔اس کے باوجود گؤ رکشا کے ساتھ ہی انسانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا۔