این ڈی اے ملک کے اداروں کو برباد کر رہا ہے،ترنمول ملک کو بچائے گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th November 2018, 9:04 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ ،16؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکز کی بی جے پی قیادت این ڈی اے حکومت کی تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ سی بی آئی اور بھارتی ریزرو بینک جیسے اہم ہندوستانی اداروں کو برباد کر رہی ہے۔۔ترنمول کانگریس کے سربراہ نے کہا کہ پارٹی ملک کو ایسی بربادی سے بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے یہاں پارٹی کی ایک میٹنگ میں کہاکہ این ڈی اے حکومت اداروں کو برباد کر رہے ہیں۔وہ آر بی آئی اور سی بی آئی کے طریقہ کار تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جس پارٹی نے’مجسمے بنانے‘کو اپنا انتخابی ایجنڈ بنا لیا ہے، وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے بعد خود ایک مورتی بن کر رہ جائے گی۔بنرجی نے کہا کہ بھگوا پارٹی قومی شہری رجسٹر (این آر سی) کو اپ ڈیٹ کرکے صرف تفرقہ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس ایسی چیزوں کو برداشت نہیں کرے گی۔پارٹی ملک کو بی جے پی سے بچانے کے لئے آنے والے دنوں میں بڑا کردار نبھائے گی۔بنرجی نے یہ بھی کہا کہ وہ جنوری میں پارٹی کی ریلی میں تمام اپوزیشن رہنماؤں کو مدعو کریں گی اور بی جے پی کے خلاف جنگ کے لئے متحد کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ریلی میں ہمارا نعرہہوگا ’بھاجپا ہٹاؤ، ملک بچاؤ‘ریاست میں اگلے ماہ ہونے والی بی جے پی کی ’رتھ یاترا‘ کا ذکر کرتے ہوئے بنرجی نے کہاکہ بھگوا پارٹی سیاسی یاترا منعقد کر رہی ہے۔ دوسری طرف ہمارے کارکن ’یکتا یاترا ‘کریں گے جس کا مقصد تمام کمیونٹی کو متحد کرنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...