جموں،19؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نیشنل کانفرنس اوبی سی سیل نے اتوارکے روزجموں کے بٹھنڈی علاقہ میں دفعہ35-Aکے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج میں شامل ورکروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور پوسٹر اٹھارکھے تھے جن پر ریاست کی خصوصی پوزیشن کو بحال رکھنے کی ضرورت پرزور دیاگیاتھا۔
مظاہرین متنبہ کیاکہ اگر دفعہ35Aکو ہٹایاگیا تھا اس کے بہت زیادہ نقصانات ہوں گے، نوجوان جوکہ پہلے ہی بے روزگاری کی مار جیل رہے ہیں ، کا روزگار چھن جائے گا، بیرون ریاست کے لوگوں کی وجہ سے مقامی تجارتی برادری بری طرح متاثرہوگی۔