این سی ڈی آرسی نے آپریشن کے دوران لاپرواہی برتنے والے ڈاکٹر متاثرہ خاندان کو 2.7 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st February 2019, 12:10 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) قومی صارفین تنازعہ سراغ رساں کمیشن(این سی ڈی آرسی) نے آپریشن کے دوران لاپرواہی کی وجہ سے ایک خاتون کی موت کے معاملے میں تین ڈاکٹروں کو متاثر خاندان کو پر 2.7 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

غور طلب ہے کہ آپریشن کے دوران خاتون کو دل کا دورہ پڑا اور وہ کوما میں چلی گئی اور وہ کبھی اس سے نکل نہیں پائی،بعد میں اس کی موت ہو گئی۔کمیشن نے کہا کہ یہ ڈاکٹروں کی جانب سے سنگین لاپرواہی ہے کیونکہ انہوں نے آپریشن سے پہلے خاتون کی دل کی حالت کی مناسب جانچ نہیں کی۔کمیشن کے صدارت رکن انوپ کے ٹھاکر اور رکن سی وشوناتھ کی بنچ نے ضلع صارفین فورم کا حکم برقرار رکھتے ہوئے گجرات کے احمد آباد رہائشی پریکٹیشنرز جبیدابین دیسائی، کشیپ رمیش بھائی شاہ اور رچنابین جگنیش بھائی شاہ کومتوفی میمونابین سالار کے شوہر مصطفی بھائی ابراہیم بھائی سالار کو 2.7 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا۔شکایت کے مطابق میمونابین کواحمد آباد کے ساموید ہسپتال میں 20 اکتوبر، 2004 کو داخل کرایا گیا تھا۔اگلے دن آپریشن کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا،انہیں دوسرے ہسپتال میں لے جایا گیا، جہاں وہ اپنی موت (18 نومبر 2005) ہونے تک کوما میں رہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...