لندن فلیٹس خریدنے کے ذرائع ثابت نہ ہوئے تو اس کا اثر عوامی عہدہ رکھنے والوں پر بھی ہوگا:پاکستانی سپریم کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 20th July 2017, 10:27 PM | عالمی خبریں |

کراچی20جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاناما لیکس کے مقدمے کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کے بچے لندن فلیٹس خریدنے کے ذرائع ثابت کردیں تو بچے اور باقی سب بری الذمہ ہو جائیں گے اور اگر ایسا نہ ہوا تو اس کا اثر عوامی عہدہ رکھنے والوں پر بھی ہوگا۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کے دوران کہاکہ آج بھی عدالت اپنے بنیادی سوال پر ہے کہ ان فلیٹوں کی خریداری کے لیے پیسہ کہاں سے آیا تھا۔بی بی سی اردو کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق وزیر اعظم کے بچوں جن میں مریم نواز، حسین نواز اور حسن نواز شامل ہیں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکلین نے ایسا کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔انھوں نے کہا کہ اُن کے موکل حسین نواز نے یہ فلیٹس 2006 میں خریدے تھے۔ اس پر بینچ میں موجود جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے بچوں پر الزام ہے کہ جب لندن میں یہ فلیٹس خریدے گئے تو اس وقت اُن کی مالی حالت اتنی اچھی نہیں تھی۔اُنھوں نے کہا کہ درخواست گزار کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعظم سے پوچھا جائے کہ پیسہ کہاں سے آیاہے۔بینچ میں موجود جسٹس عظمت سعید نے وزیر اعظم نواز شریف کا نام لیے بغیر کہا کہ 'لوگ پوچھتے ہیں کہ ہم پر الزام کیا ہے'۔ اُنھوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنے مطلب کی بات نکالتا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی تحقیقات غیر جانبداری سے نہیں کیں اور اس میں تعصب کا عنصر پایا جاتا ہے لہٰذا اس معاملے کی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ اس پر بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا وہ یہ معاملہ ٹرائل کورٹ میں بھیجنا چاہتے ہیں جس پر وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل نے کہا کہ اُن کا کہنے کا مقصد جامع تحقیقات ہیں۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے بچوں کی طرف سے جو ٹرسٹ ڈیڈ پیش کی گئی اس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق جو کیلبری فونٹ استعمال ہوا وہ جعلی ہے اور قانون کے مطابق کاغذات میں ردوبدل کی سزا سات سال قید ہے۔عدالت نے سلمان اکرم راجہ سے استفسار کیا کہ قطری شہزادے کو جو اُن کا سٹار گواہ تھا، جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیوں نہیں کیا گیا جس پر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ حمد بن جاسم نے جے آئی ٹی کے ارکان کو قطر آنے کی دعوت دی تھی۔ اُنھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کا انٹرویو کرنے کی بجائے خود ہی نتیجہ اخذ کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔