دبئی کے قریب عجمان میں شروع ہورہا ہے نوائط پرئمیر لیگ کا شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ؛ پہلے نام درج کرنے والی چھ ٹیموں کو ملے گا ٹورنامنٹ میں موقع

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st October 2018, 3:39 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی 21/اکتوبر(ایس او نیوز) متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں جنوری 2019 کو نوائط پرئمیر لیگ (این پی ایل) کاشاندار کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جارہا ہے ، جس  میں دبئی یا متحدہ عرب امارات کے شہروں میں مقیم  بھٹکل، شرالی، مرڈیشور اور منکی کے کھلاڑی اپنے جوہر دکھلا سکیں گے۔ اس بات کی اطلاع  این پی ایل کے کنوینر شفاعت شاہ بندری نے دی ہے۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے شفاعت شاہ بندری نے بتایا کہ اس پہلے ٹورنامنٹ  میں پہلے نام درج کرنے والی چھ ٹیموں کو  شریک ہونے کا موقع دیا جائے گا۔ ٹی ٹوینٹی کا یہ نیا ٹورنامنٹ عجمان  کے ایڈن گارڈن  کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا اور ڈے اینڈ نائٹ میچس ہوں گے۔

 عرب امارات کی مختلف کمپنیوں میں برسر روزگار  بھٹکل اور اطراف کے کئی کھلاڑیوں کے ڈیمانڈس کو دیکھتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو اپنی خداداد صلاحیتوں کے مظاہرے کا بھرپور موقع ملے گا۔  توقع ہے کہ  سینکڑوں کی تعداد میں شائقین کرکٹ بھی اس ٹورنامنٹ کے  میچس سے لطف اندوز ہوں  گے۔

 ٹورنامنٹ کا  پہلا میچ   اگلے سال 4 جنوری کو جبکہ فائنل مقابلہ 25 جنوری کو  کھیلا جائے گا۔

ہر ٹیم میں 16 کھلاڑی ہوں گے جس میں 14 کھلاڑیوں کا انتخاب اوکشن کے ذریعے ہوگا، البتہ ہر ٹیم کو  آوکشن سے قبل  ائیکون پلئیر کا انتخاب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے مالک کو مزید ایک کھلاڑی کو اوکشن سے پہلے منتخب کرنے کا اختیار  ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ چار ہفتوں تک جاری اس ٹورنامنٹ کے لئے  کھلاڑیوں کا رجسٹریشن،  کھلاڑیوں کے اوکشن کی تاریخ  اور مزید تفصیلات جلد ہی فراہم کی جائیں گی۔ اس تعلق سے مزید معلومات کے لئے شفاعت شاہ بندری سے راست رابطہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کاروار بوٹ حادثہ: زندہ بچنے والوں نے کیا حیرت انگیز انکشاف قریب سے گذرنے والی بوٹوں سے لوگ فوٹوز کھینچتے رہے، مدد نہیں کی؛ حادثے کی وجوہات پر ایک نظر

کاروار ساحل سمندر میں پانچ کیلو میٹر کی دوری پر واقع جزیرہ کورم گڑھ پر سالانہ ہندو مذہبی تہوار منانے کے لئے زائرین کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوبنے کا جو حادثہ پیش آیا ہے اس کے تعلق سے کچھ حقائق اور کچھ متضاد باتیں سامنے آرہی ہیں۔ سب سے چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ کشتی جب  اُلٹ ...

دارالعلوم اسلامیہ عربیہ تلوجہ میں علمائے شوافع کی جانب سے فقہی سمینار کا انعقاد ؛ علماء فقہائے شوافع نے حقیقتاً حدیث اور فقہ میں بہت نمایاں کام کیاہے: خالد سیف اللہ رحمانی 

بروز سنیچر 19؍ جنوری مجمع الامام الشافعی العالمی کی جانب سے دو روزہ پہلے فقہی سمینار کا آغاز کیا گیا اس سمینار کا افتتاحی جلسہ صبح 10؍ بجے جامعہ دارالعلوم اسلامیہ عربیہ تلوجہ ممبئی میں منعقد کیا گیا

بھٹکل: ریاست کے مشہور سد گنگامٹھ کے شری کمار سوامی جی کی وفات پر رابطہ ملت اترکنڑا کا اظہار تعزیت

ریاست کے قدآور ، معروف سد گنگا مٹھ کے شری کمار سوامی جی کے دارِ فانی سے کوچ کر جانے پر رابطہ ملت اترکنڑا ضلع کے عہدیداران نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوامی جی ملک کی ایک قوت کی مانند تھے۔

گنگولی کے آراٹے ندی میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے ماہی گیر کی نعش آج برآمد

یہاں آراٹے ندی میں غرق ہوکر کل رات ایک ماہی گیر لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی نعش آج متعلقہ ندی سے برآمد کرلی گئی ہے۔ ماہی گیر کی شناخت آراٹے کڑین باگل کے رہنے والے  کرشنا موگویرا (50) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

کنداپور میں ہوئی چوری کی واردات کے بعد پولس نے گھر میں نوکری کرنے والے میاں بیوی کوکیا گرفتار

کنداور دیہات کے سٹپاڑی کے ایک گھرمیں ہوئی  چوری کے معاملے میں کنداپور دیہی پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسی گھر میں کام کرنےو الے میاں بیوی کو صرف دو دنوں میں ہی گرفتار کر کے معاملے کو حل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی  ہے۔

دبئی میں راہل نے اخبار نویسوں سے کہا؛ ’بی جے پی مشتعل اور غیر روادار؛ کررہی ہے ہمارے اداروں کو برباد؛ مگر ہم اب اُنہیں ایسا کرنے دیں گے

متحدہ عرب امارات کے دورہ پر پہنچے راہل گاندھی نے دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت پر راست حملہ کیا اور  کہ  ’’بی جے پی مشتعل اور غیر روادار ہو رہی ہے اور ہمارے اداروں کو برباد کر رہی ہے، جیسا کہ  سپریم کورٹ ، ریزرو بینک اور الیکشن کمیشن   آف انڈیا  میں ...

دبئی میں راہول گاندھی نے کہا؛ میں آپ کے من کی بات سننے آیا ہوں؛ ہزاروں کی بھیڑ میں راہول کا چل گیا جادو؛ راہول۔راہول کے نعرے

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہاکہ آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات کے بعد مرکز میں ان کی حکومت بننے پر آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔متحدہ عرب امارات کے اپنے پہلے دورہ پر آئے مسٹر گاندھی نے جمعہ کو شرمک کالونی میں رہنے والے ہندوستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ...

ایران سے رہا ہونے والے سبھی ہندوستانی ماہی گیر خیروعافیت کے ساتھ دبئی پہنچ گئے

کل منگل کو ایرانی عدالت کے حکم سے رہا ہونے والے ضلع اُتر کنڑا کے 18 ماہی گیر سمیت جملہ 28 ماہی گیروں کی دونوں بوٹ  آج بدھ رات کو خیر و عافیت کے ساتھ دبئی پہنچ گئی۔ جس کے ساتھ ہی سبھی ماہی گیروں کے گھروالوں اور دوست احباب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

دبئی کے قریب عجمان گراونڈ میں جمعہ سے شروع ہورہا ہے نوائط پریمئر لیگ کا شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ

بھٹکل کمیونٹی کا T20کرکٹ مقابلہ ’ایز ٹیکس نوائط پریمیئر لیگ‘ (این پی ایل) نام سے 4جنوری جمعہ کے دن 4بجے عجمان میں شروع ہوگا۔ اس بات کی اطلاع این پی ایل کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی گئی ہے۔

دبئی میں بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا 15 مارچ سے ہوگا شاندار آغاز؛5جنوری سے ہوگا ٹیموں کا اندراج، وزٹ ویزا پردبئی میں موجود کھلاڑیوں کے لئے بھی سنہرا موقع

دبئی میں بھٹکل پریمئیر لیگ  المعروف  بی پی ایل کرکٹ کا آٹھواں ٹورنامنٹ  مورخہ 15 مارچ 2019 ؁ سے شروع ہوگا، البتہ بی پی ایل کے لئے ٹیموں کا اندراج 3/ جنوری سے شروع ہوگا۔ اس بات کی اطلاع  ٹورنامنٹ کے کمشنر    جوکاکوشمس الدین ضیاء نے دی۔

ایران میں بوٹ میں نظر بند بھٹکل سمیت اُترکنڑا کے ماہی گیر بہت جلد رہا ہونے کی توقع

دبئی سے ماہی گیر ی کے دوران  ایران سرحد پارکرنے کے الزام میں  ایران نیوی  کی تحویل میں بوٹ میں ہی نظر بند بھٹکل ، کمٹہ سمیت اترکنڑا ضلع کے 18ماہی گیر وں کی رہائی کے لئے جاری قانونی کارروائی آخری مراحل میں ہے۔

پُتور میں پیک آپ کار کی اومنی سے خطرناک ٹکر؛ ایک کی موت، دو شدید زخمی

ماروتی اومنی اور  پیک آپ کے درمیان ہوئی خطرناک ٹکر کے  نتیجے میں اومنی پر سوار ایک شخص کی موت واقع ہوگئی، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، حادثے میں پیک آپ کار ڈرائیور کو بھی چوٹیں آئی ہیں ۔ حادثہ منگل صبح مُکوے مسجد کے سامنے   پیش آیا۔

شیرور میں کار کی ٹکر سے بائک سوار کی موت

پڑوسی علاقہ شیرور نیشنل ہائی وے پر ایک کار کی ٹکر میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت محمد راشد ابن محمد مشتاق (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو شیرور  بخاری کالونی کا رہنے والا تھا۔

ہائی کمان کہے تو وزارت چھوڑ نے کیلئے بھی تیار : ڈی کے شیو کمار

ریاست میں سیاسی گہما گہمی کا فی تیز ہونے لگی ہے ۔ ایک طرف جہاں کانگریس اور جنتادل( سکیولر) اپنی مخلوط حکومت کو بچانے میں لگے ہیں وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) نے آپریشن کنول کے ذریعہ دیگر پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کو خریدکر برسر اقتدار آنے کے حربے جاری رکھے ہیں۔