وزیر کے عہدے پر اٹھے تنازعہ کے درمیان سدھو کی بیوی نے کہا :نوجوت چھوڑ سکتے ہیں شو

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 22nd March 2017, 11:57 AM | ملکی خبریں |

چندی گڑھ، 21؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کرکٹر سے سیاستدان بنے اور اب کامیڈی شو کے جج کے کردار سے موضوع بحث بنے نوجوت سنگھ سدھو نے حال ہی میں پنجاب میں نئی سیاسی اننگ کا آغاز کیا ہے ، لیکن معاملہ تنازعات میں گھر گیا ہے۔وزیر کے عہدے اور کامیڈی شو کا کام ایک ساتھ کرنے پر اٹھے تنازعہ کے درمیان منگل کو سدھو کی بیوی نوجوت کور نے کہا کہ اگر یہ معاملہ آفس آف پرافٹ کے تحت آئے گا تو سدھو شو چھوڑ دیں گے۔نوجوت کور نے ان قیاس آرائیوں کو بھی مسترد کیا کہ سدھو نے شہری ترقیات کی وزارت کا مطالبہ کیا ہے۔نوجوت کور نے کہا کہ سدھو نے بس ایک تجویز پیش کی ہے۔اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ پنجاب حکومت میں وزیر بنے نوجوت سنگھ سدھو اگر کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘میں کام جاری رکھنا چاہتے ہیں، تو وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ اسے لے کر قانونی صلا ح ومشورہ کریں گے۔انڈیا ٹوڈے کے شو ’ٹو دی پوائنٹ‘میں کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا سدھو کو ٹی وی میں کام کرنا جاری رکھنا چاہیے یا نہیں؟ اس پر وہ ایڈووکیٹ جنرل سے صلاح ومشورہ کریں گے۔انہوں نے کہا میں نہیں جانتا کہ آئین اس بارے میں کیا کہتا ہے، ہم اپنے وکیل سے پوچھیں گے کہ کیا کوئی وزیر رہتے ہوئے وہ کر سکتا ہے، جو وہ کرنا چاہتا ہے، یہ پوری طرح قانون پر منحصر ہے، میں نہیں جانتا کہ یہ مفاد کا ٹکراؤ ہے یا نہیں، میں مشورہ کروں گا اور اس کے بعد سدھو سے بات کروں گا۔انتخابات سے پہلے کانگریس میں آئے سدھو کو امریندر سنگھ نے مقامی انتظامیہ، سیاحت اور ثقافتی امور ، آرکائیو اور میوزیم جیسی وزارتوں کی ذمہ داری سونپی ہے ۔وزیر بننے کے بعد سدھو نے کہا تھا کہ وہ ’دی کپل شرما شو‘کے ساتھ پہلے کی طرح ہی جڑے رہیں گے۔سدھو نے کہاکہ سیاست ایک طرف ہے اور روزگار ایک طرف۔اس شو کے لیے انہیں ایک رات دینی ہوتی ہے، کیونکہ یہ شو رات کو شوٹ ہوتا ہے، اس کے لیے وہ رات کی فلائٹ سے ممبئی جائیں گے اور اگلے دن واپس چندی گڑھ پہنچ کر لوگوں کی خدمت میں لگ جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

بی جے پی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ’400 پار‘ کا نعرہ لگا رہی ہے، چندر پور میں کانگریس کی انتخابی ریلی سے کنہیاکمار کا پر جوش خطاب

۴کانگریس کے نوجوان لیڈر کنہیا کمار نے کہا ہے کہ بی جے پی اپنے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ نہیں کر سکی۔ اس ناکامی کو چھپانے کی غرض سے  وہ ’’ اب کی بار 400 پار‘ کا نعرہ بلند کر رہی ہے۔‘‘  کنہیا کمار ودربھ کے ضلع چندر پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی ...

ممتا بنرجی نے بھی الیکشن کمیشن پر لگایا بی جے پی کے لیے کام کرنے کا الزام!

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 15 اپریل کو الیکشن کمیشن پر بی جے پی کے لیے کام کرنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ انھوں نے بی جے پی کی حمایت کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی تنقید کی اور متنبہ کیا کہ اگر ریاست میں ایک بھی فساد ہوا تو وہ کمیشن کے دفتر کے باہر بھوک ہڑتال شروع کر دیں ...