راہداری سے ’’باہمی فاصلے‘‘ کم ہوں گے:پاک مذہب کو سیاست یا دہشت گردی کی نظر سے نہ دیکھا جائے :نوجوت سنگھ سدھو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th November 2018, 12:00 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

کرتار پور29؍نومبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ضلع نارووال کے علاقے کرتارپور میں قائم گردوارا دربار صاحب کو ہندوستان کے شہر گورداس پور میں قائم ڈیرہ بابا نانک سے جوڑنے والی راہداری کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں اس موقع پر ہندوستان کی مرکزی وزیر فوڈ پروسیسنگ ہرسمرت کور بادل،شہری ترقیات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور پنجاب کے شہری ترقیا ت کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے علاوہ پاکستانی فوج کے سربراہ چیف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، امور داخلہ کے وزیر مملکت شہر یار آفریدی ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور،پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نیز سرکاری عہدیدار، مختلف ممالک کے سفارتکارر اور پاکستان اور ہندوستان سے آئے ہوئے بڑی تعداد میں سکھ زائرین نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغا ز سکھ عقیدت مندوں کی ایک فلم دکھانے کے ساتھ ہوا۔سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میں اس پروقار اور تاریخی تقریب میں شامل ہوں اور میں بابا گرونانک کے550ویں جنم دن کی تقریب میں شرکت میں آئے ہوئے سکھ یاتریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا کہ ‘گرونانک نے جو پیغام دیا آج اسی کی روشنی میں کرتارپور راہداری کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں تاکہ باہمی فاصلے کم ہوں، یہ وہ جگہ ہے جہاں دھرم کے پیشوا نے محبت اور روا داری کا درس دیا اور یہاں سے زائرین کے لیے گرو کے لنگر کا آغاز ہوا۔پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ‘بابا گرونانک ایک صوفی شاعر بھی تھے ، ان کا سحر انگیز کلام ہمارا باہمی ثقافتی ورثہ ہے اور انہوں نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا اور وہ ایک آفاقی شخصیت تھے ’۔انہوں نے کہا کہ ‘دین اسلام مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے ، اسی تناظر میں ہمیں بانی پاکستان قائد اعظم کی11اگست کی تقریر کو یاد رکھنا چاہیے ، جس میں انہوں نے کہا کہ آپ آزاد ہیں اپنی مسجدوں اور مندروں میں جانے کے لئے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ‘کرتارپور سرحد کھولنے کا مطالبہ کافی عرصے سے آرہا تھا لیکن ہند۔ پاک تعلقات نے اسے روکے رکھا۔سنگ بنیاد رکھنے کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ ‘میں جب پاکستان میں آیا تھا تو سب سے پہلے بابا نانک کے نظریہ کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ‘وزیر اعظم عمران خان نے ہماری جھولیاں بھردیں اور اس اہم سنگ بنیاد پر ان کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ73سال کے بعد یہ دن دیکھنا نصیب ہوا ہے ، پاکستان نے سرحد کھول کر پوری کائنات ہماری جھولی میں ڈال دی’۔نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ امن اور مستقبل کو تبدیل کرنے کے لیے سوچ بدلنی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ مذہب کو کبھی سیاست یا دہشت گردی کی نظر سے نہ دیکھا جائے ، خون خرابہ کا بند ہو کر امن واپس آنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ بہت نقصان ہوگیا، بہت خون خرابا ہوگیا، کوئی اس آگ کو مٹانے والا ہونا چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کے کھلنے سے لوگوں کے دل ملیں گے اور مستقبل میں یہ راہداری دلوں اور ذہنوں کا ملاپ بن سکتی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...