بھٹکل میں نونہال سینٹرل اسکول کے نونہالوں کا خوبصورت فینسی ڈریس مقابلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th February 2019, 7:43 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 11/فروری (ایس او نیوز) تعلقہ بھر میں  معروف نونہال سینٹرل اسکول میں اتوار کو فینسی ڈریس مقابلہ منعقد ہوا جس میں ایل کے جی، یو کے جی،   پہلی کلاس اور دوسری کلاس کے نونہالوں نے  اپنی صلاحیتوں کے  جوہر دکھلاتے ہوئے حاضرین سے داد و تحسین وصول کیا۔

کوئی وکیل اور  انجینئر بنا تھا تو کوئی پائلٹ، رپورٹر،  خلائی انسان، آرمی، پولس، اسپائیڈر مین، نانی اماں، مچھلی بائی۔  یہاں تک کہ  بچوں نے چمگاڈر، ناریل کا درخت، مسواک،  ڈیٹول،  واشنگ مشین، ٹوتھ پیسٹ، شہد کی مکھی وغیرہ کا کردار ادا کرتے ہوئے   بہترین  مظاہرہ پیش کیا۔

چوتھی کلاس کی طالبہ انعم سنہری کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا، اسکول کی ایک ٹیچر نے  استقبال کیا،  طالبات  کے ایک گروپ  نے حمد اور دوسرے گروپ نے نعت پاک پیش کیں۔ درمیان میں بچوں کے سرپرستوں کے لئے بھی گیمز  ،کوئیز اور ریفل ڈراء  پیش کئے گئے تھے، جو بے حد دلچسپ رہے۔

آخر میں جن بچوں کو اول،دوم اور سوم انعامات سے نوازا گیا، اُن کی تفصیل اسطرح ہے: ایل کے جی میں  نبا عزیزالرحمن رکن الدین کو چمگاڈر کا رول ادا کرنے پر پہلا مقام حاصل ہوا، وکیل کے کردار پر عائزہ نوریٰ علی باپو کو دوم اورفاطمہ  شہزا  شاہ بندری کو  سوم مقام سے نوازا گیا۔ یوکے جی  میں  ڈیٹول کا کردار نبھانے والی منہیٰ زبیدہ کو اول، حمدہ کو دوم اور  رفع خان کو سوم مقام حاصل ہوا۔ پہلی کلاس کے بچوں میں اسٹوڈینٹ  اور ٹیچر کا رول ادا کرنے والے  رفعان کو اول مقام، نانی اماں کا رول ادا کرنے والی سودا رکن الدین کو دوم اور ساحل آن لائن   نیوز رپورٹر کا کردار ادا کرنے والی فاطمہ  فضاء جیلانی گنگولی کو سوم مقام حاصل ہوا۔دوسری درجے میں طوطا کا کردار نبھانے والی مریم قاسمجی کو اول مقام، مچھلی بائی کا کردار نبھانے والی شہر بانو کولا کو دوم مقام اور ناریل کا درخت بننے والے زید محتشم کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔

خلائی انسان بننے والی علینیٰ  نگار ، میزان بننے والی علینیٰ سنہری، گلاب بننے والی عائشہ کولا اور پلاسٹک بیگ کے استعمال سے روکنے والی سارہ محتشم کو  خصوصی انعامات سے نوازاگیا۔

خیال رہے کہ سن 2004 سے یہاں ایس ایس ایل سی شروع ہوا تھا، اور ابتداء سے لے کر  اب تک اس اسکول  کا تعلیمی معیارتعلقہ بھر میں کافی بہترین رہا ہے، میٹرک میں اس اسکول نے  کئی سالوں سے لگاتار سو فیصد نتائج درج کئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...