سائبر دنیاکو دہشت گردی اور بنیاد پرستی سے پاک کرنا تمام ممالک کی ذمہ داری: مودی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd November 2017, 8:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23 ؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وزیراعظم نریندر مودی نے سائبردنیاکودہشت گردی اور بنیادپرستی کامیدان بننے کے خطرات سے روکنے کے لیے دنیاکے ممالک کے درمیان اطلاعات کے تبادلے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ اس سے نجی اور قومی سلامتی کے درمیان توازن قائم کیاجاسکتاہے۔’’ عالمی سائبر سپیس کانفرنس ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ انٹرنیٹ کی دنیا سے آپ مربوط ہوں یہ فطری تقاضا ہے ؛ لیکن بسااوقات انٹرنیٹ پر مواد کی تلاش خطرات کو پیدا کرتی ہے ۔ ویب سائٹ کی ہیکنگ اور اس کو ناکارہ بنانے کی خبریں تومعمول کی چیز میں شامل ہیں ۔ان سے واضح ہوتا ہے کہ سائبر حملہ ایک بڑا خطرہ ہے اور یہ حملہ کسی بھی جمہوری ملک کیلئے چیلنج سے بھرا ہوا ہے ۔ مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہمارے معاشرہ سائبر حملہ کے تحت مجرموں کی سازشوں کے جال میں نہیں پھنسا ہے ۔ ہمیں اس کے لئے ہوشیار رہنا ہوگا ۔ مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس امر کے تحت توجہ دینے کی خاص ضرورت ہے تاکہ سائبر خطرات سے نمٹنے کے واسطے ہمارے پاس پیشہ ور قابل افراد موجود ہوں ۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال مئی اور جون میں عالمی سطح پر سائبر حملے میں تین کروڑ سے بھی زیادہ کمپیوٹر متاثر ہوئے تھے ۔ اس کی وجہ سے بینکوں، بین الاقوامی کمپنیوں اور اکثر منصوبوں کا کام کاج ٹھپ پڑا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ’’' ہیکنگ‘‘ لفظ نے آج دلچسپ صورت اختیار کر گیا ہے ؛ بناء بریں ہمیں یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ سائبر سیکورٹی ہمارے نوجوانوں کے کیریئر کے لئے پرکشش اور قابل عمل متبادل بنے۔ مودی نے کہا کہ اسی کے ساتھ تمام ممالک کو بھی یہ ذمہ داری تسلیم کرنی چاہیے کہ ڈیجیٹل خلائی دہشت گردی اور بنیاد پرستی کی سرگرمیوں کا یہ میدان نہیں ہو۔ اطلاعات کے تبادلے اور سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان مطابقت اس خطرے کو مسلسل طور پر متبادل صورت سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہوگا ۔ واضح ہو کہ مودی جس سائبر بنیاد پرستی کی بات کرتے ہیں عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ ان کے حای ہی فیس بک ، واٹس ایپ ، ٹوئٹر وغیر ہ سوشل میڈیا پر بنیاد پرستی کی بات کرتے ہیں ، گوری لنکیش کے قتل کے وقت جس نیکھیل ددھیچ کے ٹوئٹ نے ہنگامہ بپا کیا تھا تحقیق کے بعد واضح ہوا تھا کہ مودی جیسے ملک کے وزیر اعظم نیکھیل ددھیچ جیسے سائبر مجرمین کو ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں اور یہی نہیں ؛ بلکہ طرفہ تماشا یہ ہے کہ بھارت میں بنیاد پرستی پر مبنی پروپیگنڈہ میں بی جے پی نواز افراد زیادہ ہیں جو بسا اوقات اپنی رو میں مادر پدر اور غدار وطن قرار دینے میں بھی دریغ نہیں کرتے؛ لہذا اس صورت میں لازمی ہے کہ اولاً ان پر سرکاری اور جمہوری نکیل ڈالی جائے ، دنیا اس تماشہ پر محوِ تعجب تھی۔ آگے مودی اپنے تقریر میں دنیا کے کئی ممالک کے نمائندوں اور سائبر ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر ایک طرف ہم پرائیویسی اور گنجائش کے درمیان توازن بنانے کے ساتھ ساتھ دوسری طرف اتحاد کو بھی مضبوط کر سکیں گے۔ مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ڈیجیٹل رابطہ کے ذریعے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لئے مصروف عمل ہے ۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...