قومی اردو کونسل ہندوستان کے طول و عرض میں اردوکافروغ چاہتی ہے: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد گوا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹر کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 8th December 2018, 2:46 AM | ملکی خبریں |

پنجی:7/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حکومت ہندیہ چاہتی ہے کہ جتنی بھی ہندوستانی زبانیں ہیں ان کا فروغ ہو اور ہر کوئی اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرے۔گاندھی جی نے کہا تھا کہ ’’یوروپ کے پاس ہمیں دینے کے لیے کچھ نہیں ہے لیکن ہمارے پاس انھیں دینے کے لیے بہت کچھ ہے۔‘‘ ہماری زبان، ہماری ثقافت اور ہماری تہذیب پوری دنیا میں عزت اور وقار کی نظر سے دیکھی جاتی ہے۔ ہم ہندوستانیوں کو کسی بھی غیرملکی زبان سے مرعوب نہیں ہونا چاہیے۔ یہ باتیں قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے پریس کلب، پنجی گوا میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اردو زبان کی شیرینی اور مٹھاس سے کوئی بھی شخص مسحور ہوسکتا ہے۔ یہ زبان کسی خاص مذہب، فرقے یا برادری کی نہیں بلکہ پورے ملک کی زبان ہے۔ اس زبان میں جذبات کی ترجمانی سب سے بہتر انداز میں کی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹرشیخ عقیل احمد نے کہاہے کہ عام طور پر جو شمالی ہند کے علاقے ہیں وہ کونسل کی اسکیموں سے زیادہ فیض یاب ہورہے ہیں۔ لیکن ہمارا مقصد ہے کہ اردو زبان وادب کا فروغ ہندوستان کے طول و عرض میں ہو اور ہم اسی مقصد سے یہاں گوا میں اس پروگرام کا انعقاد کررہے ہیں جس میں یہاں کی غیرسرکاری تنظیموں، اسکولوں، مدرسوں اور اداروں کے نمائندوں سے بات چیت کی جائے گی اور انھیں کونسل کی اسکیمو ں اور پروگرام سے واقف کرایا جائے گا تاکہ اس ریاست میں بھی اردو زبان و ادب کا فروغ ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم کمپیوٹر سینٹروں میں بھی مفت اردو تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے کمپیوٹر سینٹر سے تربیت شدہ طلبااردوزبان اچھی طرح جانتے سمجھتے ہیں۔ گوا سے ہم نے پورے ملک میں اردو کے تئیں بیداری مہم کا آغاز کیا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ شمال مشرق، انڈمان نکوبار اور جنوبی ہند کے علاقوں میں بھی اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...