قومی سیاسی جماعتوں سے ملک مشکل میں: مانک سرکار

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th January 2017, 9:26 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔17/جنوری(ایس او نیوز) ملک کی 58 فیصد دولت پر محض ایک فیصد طبقہ قابض ہے۔ اس سے ملک میں معاشی مساوات کے قیام کا تصور کبھی مکمل نہیں ہوسکے گا۔ یہ بات آج منی پور کے وزیراعلیٰ مانک سرکار نے کہی۔ پریس کلب کے احاطہ میں منعقدہ پریس سے ملئے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں آج بھی 70 سے زائد فیصد آبادی روزانہ محض 25روپیوں کی اجرت پر زندگی بسر کررہی ہے، جبکہ باقی 30 فیصد لوگوں نے ملک کی پوری دولت پر قبضہ کررکھا ہے۔ ملک کی آبادی 125کروڑ سے زائد ہے۔ا ن میں سے 35کروڑ لوگ ناخواندہ ہیں اور ان میں سے بہت سارے اپنا نام تک لکھنا نہیں جانتے۔ 50 فیصد خواتین میں آج بھی مقوی غذا کی کمی کی شکایات ہیں، جس کی وجہ سے شرح اموات اطفال کافی زیادہ ہے۔ 20 کروڑ سے زائد تعلیم یافتہ نوجوان آج بھی بے روزگار ہیں۔ یوروپ اور روس جیسے ممالک میں جہاں تعلیمی سفر کی شروعات کافی تاخیر سے ہوئی کافی ترقی کرچکے ہیں۔ 30 فیصدرعیت پریشان حال ہیں اور مقروض ہونے کے سبب ان میں سے بیشتر خود کشی پر مجبور ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔