قومی سیاسی پارٹیاں ریاستی مفادات سے بے پرواہ: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2017, 2:48 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔21؍فروری(سیاست نیوز) ریاست میں قومی سیاسی جماعتیں کانگریس اور بی جے پی کو خشک سالی کی سنگین صورتحال اور عوام کو درپیش مشکلات سے کچھ سروکار نہیں۔ان حالات میں عوام کی مدد کرنے کی بجائے دونوں پارٹیاں ایک دوسرے پر الزام تراشی میں وقت ضائع کررہی ہیں۔ یہ بات آج ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے کہی۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی اور کانگریس اعلیٰ کمان کو خوش کرنے کیلئے دونوں پارٹیوں نے اپنی کالی کمائی کا حصہ پیش کیا ہے۔ آج پارٹی کی طرف سے اس موضوع پر منعقد ہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنی کالی کمائی اعلیٰ کمان کو دینے کیلئے جس قدر دونوں پارٹیاں فکر مند ہیں یہی فکر مندی اگر عوامی مسائل کو سلجھانے کی طرف دکھائی جاتی تو شاید صورتحال کچھ اور ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں سنگین خشک سالی سے عوام کو لاحق پریشانی پر اسمبلی میں بحث تک ہونے نہیں دی گئی ، جبکہ سڑکوں پر دونوں پارٹیاں غیر ضروری الزامات تراشیوں میں لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا سدرامیا پر رشوت ستانی کا الزام لگارہے ہیں تو دوسری طرف سدرامیا یڈیورپا کی اخلاقی جرأت پر سوالیہ نشان لگارہے ہیں، اس سے ظاہر ہوتاہے کہ دونوں میں ہی کوتاہیاں ہیں، اور ان کے ذریعہ ریاستی عوام کے مفادات کی حفاظت ممکن نہیں۔ کمار سوامی نے کانگریس اور بی جے پی کو ایک سکہ کے دورخ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ریاست میں سنگین خشک سالی اور ملک بھر میں نوٹ بندی کے سبب عوام کی معاشی کمر پہلے ہی ٹوٹ چکی ہے ایسے میں ریاستی حکومت بجلی کمپنیوں کے دباؤ میں آکر نرخوں میں اضافہ کی باتیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت فی یونٹ 1.40روپے تک کا اضافہ کرنے کی بات کررہی ہے، اس سے ریاست کے غریب اور متوسط طبقے پر غیر معمولی دباؤ پڑے گا۔ سابق وزیراعلیٰ یڈیورپا کی طرف سے کانگریس اعلیٰ کمان کو ایک ہزار کرو ڑ روپے وزیراعلیٰ سدرامیا کے ذریعہ ادا کئے جانے کے الزام پر تبصرہ کرتے ہوئے کمار سوامی نے یڈیورپا کو مشورہ دیاکہ ان کے پاس ایسی کوئی ڈائری ہے تو منظر عام پر لانے کی جرأت دکھائیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔