نئی دہلی میں اغوا کرنے کی کوشش ناکام؛ نیشنل لیول شوٹر نے بچائی دیور کی جان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th May 2017, 8:12 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 29/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی)  اغوا کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دہلی میں نیشنل لیول  شوٹر  اپنے خاندان کے ایک رکن کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئی. عائشہ فلک نے اغوا کرنے کی کوشش کرنے کے دوران فوراً حرکت کرتے ہوئے اغوا کنندگان بدمعاشوں کے پیروں پر گولی چلادی اور اُن کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق عائشہ فلک نے بعد میں اپنے آپ کو پولس کے حوالے کردیا، یہ واقعہ اتوار کو دہلی کے بھجن پور میں پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق عائشہ فلک  ایک  قومی سطح کی شوٹر ہے. اس کا شوہر فلک  شیر عالم بھی ایک شوٹر ہے. دونوں ہی نیشنل لیول شوٹر ہیں دونوں ایک پروگرام میں گئے ہوئے تھے. اسی درمیان دونوں کو فون پر اطلاع ملی کہ عالم کے چھوٹے بھائی 21سالہ آصف کو اغوا کرلیا گیا ہے اور اسے چھوڑنے کے بدلے میں 25 ہزار روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے.

بتایا گیا ہے کہ آصف دہلی یونیورسٹی کا  طالب علم ہیں مگر  پارٹ ٹائم میں ٹیکسی  چلاتا ہے.ٹیکسی چلانے کے دوران دو مسافر جن کی شناخت رفیع اور آکاش کی حیثیت سے کی گئی ہے دریاگنج نامی مقام پر سوار ہوئے تھے، جہاں سے آصف کا اغوا کرتے ہوئے  اُسے  اپنے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی دھمکی دی اور ٹیکسی کو بھجن پور لے گئے۔ بعد میں اس کی بحٖفاظت رہائی کے لئے گھروالوں کو 25 ہزار نقد رقم کا مطالبہ کیا۔

اطلاع ملتے ہی عائشہ اور اس کے شوہر نے پولس کو واقعے کی جانکاری دی اور پولس کے ساتھ ہی شاستری پارک پہنچی، جہاں اغوا کاروں نے پہلے رقم لے کر پہنچنے کے لئے بلایا تھا، اغوا کاروں نے جب دیکھا کہ پولس بھی موجود ہے تو وہ وہاں سے بھجن پورا کی طرف بھاگ نکلے اور کہا گیا کہ وہ اکیلے بھجن پورا پہنچ جائیں۔ عائشہ جو 2015 کے نارتھ زون شوٹنگ مقابلے میں تیسرے نمبر پر کامیاب ہوکر برانز میڈل جیتا تھا، اپنی  32 بور پستول کے ساتھ متعلقہ مقام پر پہنچ گئی، جہاں پہنچتے ہی اس نے  اغوا کار پر گولی چلادی، اس کی پہلی گولی ایک اغوا کار کی کمر کو جالگی، جبکہ دوسری گولی  اُس کی ٹانگ  کو لگی، مگر اس کے بائوجود انہوں نے آصف کو اپنے ساتھ ہی لے کر بھاگنے کی کوشش کی، مگر اُس وقت تک پولس نے اُنہیں پکڑلیا۔ پولس نے عائشہ کی بروقت کاروائی پر اُس کی تعریف کی اور اُس کا شکریہ بھی ادا کیا کہ اُس کے صحیح نشانے سے اغوا کاروں کو پکڑلیا گیا اور آصف کو بھی بچالیا گیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...