نیشنل ہائی وے توسیعی منصوبہ ۔۔۔کھسکتی چٹانیں اوربارش کاموسم عوام کے لئے وبالِ جان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th June 2017, 6:54 PM | ساحلی خبریں |

کاروار13؍جون (ایس او نیوز) ساحلی کرناٹکا میں نیشنل ہائی وے کو فو ر لین میں تبدیل کرنے کا جو منصوبہ زیر تکمیل ہے اور اس کے لئے پہاڑوں کی کھدائی کے بعد بارش میں جس طرح کے خطرات آس پاس کے مکانات اور سڑک پر دوڑتی گاڑیوں پر منڈلاتے ہیں، اسے دیکھ کر کہنا پڑتا ہے کہ اس شاہراہ سے گزرنا ہوتو مسافروں کو اپنی جان ہتھیلی پہ لے کر نکلنا ہوگا۔

جانکاروں کا کہنا ہے کہ پہاڑیوں کو کاٹنے یا بارود سے اڑانے کا کام نہایت غیر معیاری اور غیر سائنٹفک اندازمیں انجام دیا جارہا ہے، اور کٹے ہوئے پہاڑوں کے باقی بچے ہوئے تودے اور چٹانیں ساحلی علاقے کی موسلادھار بارش برداشت نہیں کرپارہی ہیں اور ہر وقت ڈھلنے اور کھسکنے کے لئے تیار نظر آتی ہیں۔ کاروار سے کنداپور تک پھیلے ہوئے علاقوں  میں اکثر مقامات پر پہاڑیوں کے ڈھلنے اور کھسکنے کے  منظر دکھائی دیتے ہیں۔کاروار کے بینگا سے آمدالی تک کٹی ہوئی چٹانیں بڑے خطرنا ک انداز میں کھڑی ہوئی ہیں، اور چونکہ یہاں سِل کی پہاڑیا ں ہیں اس لئے اس کے کھسک کر روڈ پر گرنے سے زیادہ نقصانات ہونے کے امکانا ت ہیں۔

خاص کرکے سداشیوگڑھ کی پہاڑی جس کو توڑنے کا کام ایک مدت سے جاری ہے، اب بھی خطرے کاسگنل دے رہی ہے۔کچھ مہینوں پہلے اس پہاڑی سے ایک بڑا تودہ کھسک کر ہائی وے پر دوڑتی ہوئی کار پر گر گیا تھا جس میں سفر کرنے والے میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے تھے۔اس کے علاوہ ایک بار آدھی رات کو چٹان کھسک گئی تھی جس کی وجہ سے دو دن تک اس سڑک پر ٹریفک معطل ہوگئی تھی۔اب بھی خطرہ یہ ہے کہ اگر بہت تیز اور موسلا دھار بارش ہوئی تو پھر سے یہاں پر پہاڑی کھسکنے سے بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے، کیونکہ یہاں پر گاڑیوں کی آمد و رفت رات دن مسلسل جاری رہتی ہے۔

کچھ یہی صورتحال انکولہ،ہوناور ، کاسرکوڈ،منکی، مرڈیشور، وینکٹاپور، بھٹکل کے بعض علاقوں میں دکھائی دیتی ہے جہاں کٹی ہوئی چٹانیں خطرے کی گھنٹیاں بجارہی ہیں۔بیندوراور کمٹہ کے دیوگی میں پہاڑی تودے کھسکنے اور مٹی کے ڈھیر بیچ سڑک پر لگ جانے کے واقعات کے بعد اب گوکرن کے قریب مادن گیری میں پہاڑی کھسکنے کا حادثہ پیش آیا جس سے کچھ گھنٹوں کے لئے ایک طر ف سے گاڑیوں کی آمد روفت بری طرح متاثر ہوئی۔کمٹہ تعلقہ کے مزید مقامات پر پہاڑی چٹان کھسکنے کا اندیشہ اپنی جگہ موجود ہے۔دیوگی کے جان لیوا حادثے اور اس سے پہلے برگی کے گیس ٹینکر حادثے کے خوفناک لمحات لوگوں کے ذہنوں میں ابھی تازہ ہیں جس سے یہاں کے لوگ خوف وہراس کے ماحول میں جینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...