اُترکنڑا میں نیشنل ہائی وے توسیع کا معاملہ: اتی کرمن زمین والوں کو معاوضہ دینے کا وعدہ کیا ہوا؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st October 2018, 2:44 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل یکم ؍ اکتوبر(ایس او نیوز)گزشتہ کچھ عرصے قبل ضلع انچارج وزیر نے جب بھٹکل کا دورہ کیا تھا تو انہوں نے   اخبارنویسوں کے سامنے وعدہ کیاتھا کہ نیشنل ہائی وے 66کی توسیع کے لئے جو زمینیں سرکار اپنی تحویل میں لے رہی ہے، اگر بالفرض اس میں غیر قانونی قبضہ کی گئی ( اتی کرم ) زمین بھی شامل ہوتو انسانیت اور رحمدلی کی بنیاد پر ایسے لوگوں کو بھی معاوضہ اداکیا جائے گا۔بعد میں وزیرموصوف نے کاروار میں منعقدہ ایک میٹنگ میں بھی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ  ریاستی حکومت غریب لوگوں کے ساتھ ہے اور ہائی وے پر جانے ولی زمینات کے بدلے میں غریبوں کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

لیکن اب شاہراہ کا توسیعی کام آگے بڑھ رہا ہے تو نیشنل ہائی وے سے قریب غیر قانونی قبضہ کرکے جن لوگوں نے اپنے گھر بار بسائے تھے ان سب کو لازمی طور پر زمینیں خالی کرنا پڑ رہا ہے،اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان تمام اتی کرم کردہ زمین والوں کو معاوضہ ادا کردیا گیا ہے؟

اصلیت یہ ہے کہ ہائی وے کے کنارے پر اتی کرم کی گئی زمینوں کو سرکاری زمین قرار دے کرقبضے میں لیا جارہا ہے۔ اس طرح ضلع شمالی کینرا میں توسیعی کام کے لئے زمینیں خالی کرنے کی کارروائی سے سیکڑوں خاندان بے یار و مددگارسڑک پرآ گئے ہیں، کیونکہ انہیں کسی قسم کی راحت یا معاوضہ کے نام پر ایک پیسہ بھی نہیں دیا جارہا ہے۔وہ لوگ حسرت بھری آنکھوں سے جے سی بی مشینوں کے ذریعے اپنے بسے بسائے گھروں کو نیست و نابود ہوتے ہوئے دیکھنے پر مجبور ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیشنل ہائی وے کے قریب اتی کرم کرکے رہائشی عمارتیں یا چھوٹی موٹی دکانیں تعمیر کرنے والوں کی مجبوری اور پریشانیوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے نے ریاستی حکومت کی جانب سے مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ کو مراسلہ بھیجا تھا جس میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایسے لوگوں کو معاوضہ دینے کی سفارش کی گئی تھی۔ اس کے جواب میں مذکورہ وزارت کی طرف سے موصولہ جواب میں اس تجویز کو منظوری دی گئی تھی۔

لیکن نیشنل اتھاریٹی آف انڈیا کے افسران تحویل میں لی گئی زمینوں کا معاوضہ اداکرتے وقت صرف ان لوگوں کو ہی معاوضہ دینے کا اصول اپنا رکھا ہے جن کے پاس زمین کے تعلق سے مالکانہ حقوق کے دستاویزات موجود ہیں۔ اس وجہ سے یہ سیکڑوں افراد معاوضے سے محروم ہوگئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...