نیشنل ہائی وے توسیعی منصوبے کے تحت تعمیری کام کے دوران6مہینے میں 125حادثات،28جانیں تلف،174افراد زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 1:25 PM | ساحلی خبریں |

کاروار20و؍ستمبر(ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا میں نیشنل ہائی وے 66کے توسیعی منصوبے کے تحت جاری تعمیری کام کے دوران گزشتہ 6مہینوں میں 125 حادثات واقع ہوئے جس میں28جانیں تلف ہوئیں اور174افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ اعداد وشمار نیشنل ہائی وے ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹرکے دفتر سے جاری کیے گئے ہیں۔زیادہ تر حادثات جون ، جولائی اور اگست کے مہینوں میں پیش آئے ہیں جبکہ مانسون کی وجہ سے سڑک کا تعمیری کام ٹھیکیدارکمپنی نے بند کررکھا تھا۔ اس لئے عام لوگوں کا خیال یہی ہے کہ اتنے حادثات اور اس قدر جانی ومالی نقصانات کے لئے تعمیری کام کو بے ڈھنگے اور غیر سائنٹفک انداز میں انجام دینے والے ٹھیکیدار اور افسران کی بے پروائی اصل سبب ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار کی طرف سے خطرے کے مقامات پر موٹر گاڑیاں چلانے والوں کو ہوشیار کرنے والے بورڈ نہیں لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر دوسرے تیسرے دن سڑک پر کام کی ترتیب بدل دی جاتی ہے اورگاڑیوں کی آمد و رفت کو ایک طرف سے دوسری طرف موڑ دیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کی طرف سے نگرانی کے لئے کسی بھی انجینئر کو موقع پر نہ بھیجنا اور وقتاًفوقتاً معائنہ کا انتظام نہ کرنا بھی حادثات میں اضافے کا سبب بتایا جاتا ہے۔

بیندور سے ہوتے ہوئے بھٹکل، ہوناور، کمٹہ، انکولہ اور کاروار کے ماجالی تک 187.28کیلو میٹر فاصلے پر شاہراہ کی تعمیر کا ٹھیکہ ممبئی کی آئی آر بی کمپنی کو دیا گیا ہے۔جس کا معاہدہ مارچ 2013میں کیا گیا تھا اور اس کے مطابق 910دنوں کے اندر تعمیر ی کام مکمل کرکے نئی فورلین شاہراہ کا یہ حصہ نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے حوالے کرنا طے تھا۔لیکن ٹھیکیدارکمپنی اب تک صرف 60%کام ہی مکمل کرپائی ہے۔جس کی وجہ سے سڑک پر گاڑیاں دوڑانے اور سفر کرنے والوں کے لئے مزید حادثات سے گزرنے کا خطرہ ابھی بنا ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...