نیشنل ہیرالڈ کیس:دہلی ہائی کورٹ کا حکم، ینگ انڈیا 10 کروڑ روپے قسطوں میں جمع کرے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2018, 9:20 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،19؍ مارچ ( ایس او نیوز؍آ ئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے نیشنل ہیرالڈ کیس معاملے میں ینگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو دو قسطوں میں 10 کروڑ روپے جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔حکم میں کہا گیا ہے کہ 5 کروڑ کی پہلی قسط 5 اپریل سے پہلے اور دوسری 15 اپریل سے پہلے جمع کرے۔ دراصل ینگ انڈیا کمپنی نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے انکم ٹیکس کے 249.15روڑ کے ٹیکس کے نوٹس پر اسٹے لگانے کی مانگ کی تھی۔ انکم ٹیکس نے ٹیکس پروسوڈنگس پر کارروائی کرتے ہوئے 249.15 کروڑ روپے ینگ انڈیا کمپنی کو جمع کرنے کے لئے کہا تھا۔واضح رہے کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی اسٹیک ہولڈر ہیں۔ یہ معاملہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر سبرامنیم سوامی کی شکایت سے منسلک ہے، جنہوں نے وائی آئی کے ذریعہ ایسوسی ایٹڈ جرنل لمیٹڈ (ایجیایل) کے منافع میں دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔ایجیایل نیشنل ہیرالڈ کی اشاعت کرنے والی کمپنی تھی۔ وائی آئی کمپنی میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے پاس 38-38 فیصد حصے داری ہے۔ سوامی کا الزام ہے کہ کانگریس نے وائی آئی کو ایجیایل کو خریدنے کے لئے غیر محفوظ قرض دیا تھا۔ معاملے میں سونیا اور راہل کے علاوہ کانگریس لیڈر موتی لال ووہرا، آسکر فرنانڈیز، سمن دوبے، سیم پترودا اور وائی آئی ملزم ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔