2 ہزار غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہوم پر بند ہونے کے خطرات 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2018, 11:37 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،19 ؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) خواتین واطفال بہبود کی وزارت کی بار بار اپیل کے باوجود رجسٹریشن نہیں کرانے والے ملک بھر کے قریب 2 ہزار سے زائدشیلٹرہوم پر بند ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اگر عدم تعمیل پر رویہ یوں ہی جاری رہے گاتو ایسے ادارے بند ہو سکتے ہیں۔جھارکھنڈ میں حالیہ دنوں مشنریوں کے مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے بچوں کو گود دیئے جانے کے معاملات پر نوٹس لیتے ہوئے مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے گزشتہ ماہ تمام ریاستی حکومتوں کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی کہ تمام شیلٹرہوم کا رجسٹریشن کیا جائے اور انہیں ایک ماہ کے اندر ملک (کارا) کے ساتھ منسلک کیاجائے۔

خواتین و اطفال کی وزارت کے ایک افسر نے بتایا کہ نوعمر بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ قانون، 2015 میں تمام سی سی آئی کی رجسٹریشن اور کارا کے ساتھ ان سے منسلک کی فراہمی کی تجویز ہے ۔ دو سال قبل اس پر عمل در آمد ہوا؛ لیکن کچھ شیلٹرہوم نے اس آرٹیکل کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا تھا۔اتر پردیش کے دیوریا میں ایک غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہوم میں 24 لڑکیوں کے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آنے کے بعد وزارت نے ایک بار پھر تمام اداروں سے رجسٹریشن کی اپیل کی۔دیوریا میں نابالغ لڑکیوں کے مبینہ جنسی زیادتی کے واقعہ کے بعد مینکا نے ایسے بچوں کو رکھنے کے لئے ایک محض بڑے مرکزی ادارے کی تعمیر کی تجویز دی تھی تاکہ غیر سرکاری تنظیموں (این جی او) کے ذریعے ان پر ظلم و ستم اور بدسلوکی کو روکا جا سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔