آرایس ایس کوآرٹیکل 370یادآیا،لیکن دفعہ کی حمایتی پی ڈی پی کے ساتھ سرکار؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th January 2018, 10:57 AM | ملکی خبریں |

جے پور، 13جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آر ایس ایس نے ایک بار پھر ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 370کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔مکہ مسجد اورمالیگاؤں بم دھماکے کے ملزم اور آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے کہا کہ آرٹیکل 370کو ہٹانے سے ہندوستان کی ساکھ اور کامیابی میں اضافہ ہوگا۔ملک کا مستقبل بدل جائے گا اور یہ نئی راہ اور سمت کی طرف بڑھے گا۔سوال یہ ہے کہ بی جے پی پی ڈی پی کے ساتھ سرکاربنائی ہوئی ہے ۔جواس دفعہ کی حمایتی ہے ،تووہ اپنے اس انتخابی ایجنڈے پرکیسے آگے بڑھ سکتی ہے ۔جے پور میں یوم نوجوانوں کے موقع پراس نے نوجوانوں کو بتایا کہ آپ کو سوامی ویویکانندکے راستے پرچل کرآگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔اس نے کہا کہ کشمیری مسئلہ بعض سیاسی خاندانوں کی دین ہے، جنہوں نے اپنے فائدے کیلئے وہاں کے لوگوں کو ہندوستان کے خلاف بھڑکایاہے۔اس نے کہا کہ پاکستان اسپانسر دہشت گردی سے ہندوستان جوجھ رہا ہے۔1972سے اب تک ہندوستان میں دہشت گردی کی وجہ سے 66ہزار افراد مر چکے ہیں۔اس کے باوجودہندوستان اور پاک سرحد پر بھی فائرنگ سے دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے،تاہم اس نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں نے دہشت گردانہ واقعات کو کم کر دیا ہے۔آرایس ایس کے رہنما نے کہا کہ بہت سے علیحدگی پسند جیل کی ہوا کھا رہے ہیں اور بھٹکے ہوئے نوجوانوں کو ملکی دھاراسے جوڑاجارہاہے۔اس سے پہلے مودی نے ایک عوامی اجلاس میں کہا تھا کہ آرٹیکل 370پر بحث کی جانی چاہئے۔واضح رہے کہ بی جے پی نے انتخابی ایجنڈا میں جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370کو ہٹانا بھی شامل کیاتھا۔واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 370کے تحت جموں و کشمیر کو ایک خصوصی خودمختار ریاست کادرجہ حاصل ہے۔ آرٹیکل 370 کاخاکہ 1947میں شیخ عبداللہ نے تیار کیا جنہیں وزیراعظم جواہر لال نہرو اور مہاراجہ ہری سنگھ نے جموں و کشمیر کا وزیراعظم مقرر کیاتھا۔شیخ عبداللہ نے آرٹیکل 370کے بارے میں یہ دلیل دی تھی کہ آئین میں اس کابندوبست عارضی طور پر نہ کیا جائے۔انہوں نے ریاست کے لئے مضبوط خودمختاری کا مطالبہ کیاتھا، جسے مرکزنے ٹھکرادیاتھا۔آئین کے آرٹیکل 370کی دفعات کے مطابق پارلیمنٹ کو جموں و کشمیرکے بارے میں دفاعی، غیر ملکی معاملات اور مواصلات سے متعلق معاملات سے متعلق قوانین کا حق ہے لیکن دوسری شعبے سے متعلق قانون کو نافذ کرنے کے لیے مرکزکو ریاست کی منظوری کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...