شاہ فیصل کی ایمانداری اوردیانتداری پرسوال اٹھانا نہایت افسوسناک: عمرعبداللہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2018, 11:53 AM | ملکی خبریں |

سری نگر،12؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کی ایمانداری اور دیانتداری پر سوال اٹھانا موصوف کے ساتھ سب سے بڑی ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل کی ایمانداری پر آج تک کسی بھی فرد نے انگلی نہیں اٹھائی ہے۔

عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں اپنی دادی بیگم اکبر جہاں کی 18 ویں برسی کے سلسلے میں نسیم باغ (حضرت بل) میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے 2010 بیچ کے آئی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل کے خلاف محکمانہ تحقیقات شروع کردی ہے۔ شاہ فیصل جو اس وقت سٹیڈی لیو پر امریکہ میں ہیں، پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں بھارت کے لئے ’ریپستان ‘کا لفظ استعمال کیا ہے۔ محکمانہ تحقیقات کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شاہ فیصل اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران مطلق ایمانداری اور دیانتداری کو نبھانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

عمر عبداللہ نے نامہ نگاروں کو بتایا ’شاہ فیصل نے ریپ کے خلاف اپنی آواز بلند کی ہے۔ اس کے خلاف نہ صرف آپ نے تحقیقات شروع کی بلکہ اس کی ایمانداری اور دیانتداری پر سوال کھڑا کیا۔ آج تک اس کی ایمانداری پر کسی نے انگلی نہیں اٹھائی۔

حکم نامے میں اس کی خدمات کو نظرانداز کرکے اس کی ایمانداری اور دیانتداری پر سوال اٹھایا گیا ہے۔ یہ بہت غلط بات ہے۔ ان کے خلاف انکوائری کرنا بھی غلط ہے۔ کیونکہ آپ اس میں بھی من مرضی کرتے ہو۔ اگر آپ کو اس کے ٹویٹ پر اعتراض ہے تو آپ اپنا اعتراض جتائیں۔ لیکن اس کی ایمانداری اور دیانتداری پر سوال اٹھانا اس کے ساتھ سب سے بڑی ناانصافی ہے‘۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ بڑے جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جبکہ ریپ کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا ’شاہ فیصل نے موجودہ حالات پر جو کہا فرض کرتے ہیں کہ غلط کہا ہے۔ جو لوگ آج قتل کے الزامات میں ملوث ہیں اُن کو جب پھولوں کے ہار پہنائے جاتے ہیں تو کیا وہ غلط نہیں۔ اگر منسٹر یہاں قتل کے الزامات جھیلنے والوں کو پھولوں کے ہار پہنائیں گے تو ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں۔ اگر دوسری ریاستوں میں افسر سماجی میڈیا کے ذریعہ ایسی ایسی باتیں پھیلائیں جن کا مقصد مذہبی فسادات برپا کرنا ہوتا ہے، ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں۔ کچھ مرکزی لیڈران کی طرف سے ہمیں غلط اور بے بنیاد باتیں سننے کو ملتی ہیں ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں‘۔

عمر عبداللہ نے اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’ایسا لگتا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (حکومت ہند) نے شاہ فیصل کا پیچھا کرنے پر بضد ہے۔ صفحے (محکمانہ تحقیقات کے حکم نامے) کی آخری سطر افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔ اس میں فیصل کی ایمانداری اور دیانتداری پر سوال کھڑا کیا گیا ہے۔ ایک طنزیہ ٹویٹ بے ایمانی کیسی ہوسکتی؟ یہ (ٹویٹ) اسے کیسے کرپٹ بناسکتا؟‘۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔