کرناٹک کے سی ڈی کرشنا نائک سمیت 21 بچوں کو قومی بہادری ایوارڈ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th January 2019, 2:11 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20 جنوری (ایس او نیوز؍ یو این آئی) بہادری اور جرات کا ثبوت دینے اور اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانے والے 21 بچوں کو اس برس قومی بہادری ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔قومی بہادری ایوارڈ 2018کے لئے 13لڑکے اور8 لڑکیوں کو منتخب کیا گیا ہے ۔ ان میں ایک لڑکی کو بعد از مرگ یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ یہ بہادر بچے اس برس 26جنوری یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شامل ہوں گے ۔

ایوارڈ کے زمرے میں اس بار ‘بھارت پرسکار’ کے لئے گروگا ہیما پریا (9) اور سومیہ دیپ جانا (14) کو منتخب کیا گیا ہے ۔ وقار گیتا چوپڑہ ایوارڈ (بعد از مرگ) دلی کی نشیتا نیگی (15) کو دیا جائے گا۔ اسی طرح گجرات کے گوہل جے راج سنگھ (7) کو سنجے چوپڑہ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔راجستھان کی ساڑھے 9 برس کی انیکا جیمنی، میگھالی کی کیمیلیا کیتھی کھربانار اور اوڈیشہ کے14سالہ سیتو ملک کو ‘باپو گیدھانی’ ایوارڈ دیا جائے گا۔بہادری ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر بچوں میں جھیلی باغ، رنجیتا ماجھی اور وشوجیت پوہان (سبھی اوڈیشہ)، سی ڈی کرشنا نائک (کرناٹک)، کے مسکان اور سیما (دونوں ہماچل پردیش)، رتک ساہو، جھگیندر ساہو اور شری کانت گنجیر (سبھی چھتیس گڑھ)، کنور دیویانش سنگھ (اترپردیش)، واہیگبم لمگانبا سنگھ (منی پور) مندیپ کمار پاٹھک (دلی)، شیگل کے اور اشونی سجیو (دونوں کیرلا) شامل ہیں۔بہادری ایورڈ کے لئے منتخب بچوں کو تمغے ، توصیفی سند اور نقد رقم دی جائے گی۔‘بھارت پرسکار’ کے لئے منتخب ہونے فوالے سومیہ نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے میں بہادری اور جرأت کا ثبوت دیا تھا۔ 10فروری 2018 کو جموں میں سنجوان فوجی کیمپ میں 3دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ سومیہ دیپ اس وقت اپنے کنبے کے ساتھ رہائشی بلاک میں موجود تھا۔ اس نے اپنی ماں اور بہن کو کمرے میں بند کرکے دروازے کے لوہے کا صندوق رکھ دیا تھا۔ گولی باری اور گرینیڈ کی آواز سن کر فوج کے جوان متحرک ہوئے اور بعد میں دہشت گردوں کو گرفت میں لے لیا گیا۔سندیپ کی اب بھی دلی میں ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں فزیوں تھیراپی ہورہی ہے ۔نشیتا نیگی انڈر۔17 فٹبال کے لئے پیسیفک اسکول گیمس میں شرکت کے لئے آسٹریلیا گئی تھی۔ اسی دوران اس نے اپنی ایک ساتھی اننیا اروڑہ کو سمندر کی لہروں میں پھنسا ہوا دیکھ کر اسے بچانے چلی گئی تھی۔ وہ اننیا کو بچانے میں کامیاب رہیں لیکن لہروں میں پھنسنے سے نشیتا کی جان چلی گئی۔ اس بہادری پر اسے بعد از مرگ ‘گیتا اروڑہ’ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔گجرات کے گوہل جے راج نے تیندوئے کے حملے اپنے دوست نیلیش کی جان بچائی تھی۔ 23 دسمبر 2017 کو دونوں گالی میں کھیل رہے تھے اسی دوران ایک تیندوئے نے اچانک نیلیش پر حملہ کردیا۔ گوہل نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایک پتھر تیندوئے کو مارا اور ہوشیاری کا ثبوت دیتے ہوئے کھلونا کار کو پھینکا جس کی آواز سن کر تیندوا وہاں سے بھاگ گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...